سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سفید بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
pic.
2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر نے 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کنگز کی شکست کی وجہ کیا تھی، نائب کپتان حسن علی نے بتا دیا
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔
حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔
انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی کہ ہم ٹورنامنٹ جیتیں گے، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ایلیمینیٹر: قلندرز نے کنگز کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
نائب کپتان نے ٹیم کی اجتماعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے مثبت بات یہ رہی کہ ہم نے بطور ٹیم اچھا کھیلا۔
اپنی ذاتی کارکردگی اور قومی ٹیم میں واپسی پر بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ پوری کوشش کروں گا کہ ملک کے لیے بہترین پرفارم کر سکوں۔
لاہور قلندرز کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلندرز نے پاور پلے میں بہترین کھیل پیش کیا جس کی بدولت وہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم
انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم کی باڈی لینگویج پچھلے میچ میں بہتر تھی، مگر آج کے میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ دونوں شعبے مایوس کن رہے۔
حسن علی نے شاداب خان کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کپتانی میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی وہی ٹورنامنٹ جیتے گی، لیکن اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں چاہوں گا کہ شاداب خان کی ٹیم جیتے۔