بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سٹی42: سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت کے تناظر میں دنیا کے اہم ملکوں کے وزٹ سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو، دو سابق وزرا خارجہ اور سابق سیکرٹری خارجہ اور کئی اہم پارلیمینٹیرینز کی ٹیم لے کر دنیا کے اہم دارالحکومتوں کے وزٹ پر جا رہے ہیں۔ وہ ان ممالک کی قیادت کو بھارت کی بلا اشتعال جارحانہ حرکتوں کے علاقائی اور دنیا کے امن اور سکیورٹی پر پیچیدہ اثرات سے آگاہ کریں گے اور کشمیر کے لانگ سٹینڈنگ تنازعہ سے لے کر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انڈین پراکسی دہشتگردوں کی مسلسل دہشتگردی کی کارروائیوں سے آگاہ کریں گے پاکستان کے حالیہ معرکہَ حق کی کامیابیوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں علاقائی امن، سکیورٹی اور گلوبل سکیورٹی پر پاکستان کی ریاست کے نکتہ نظر سے آگاہ کرین گے۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
آج وزیراعظم سے ملاقات میں بلاول بھتو نے اپنے اس اہم وزٹ کے متعلق ان سے تبادلہِ خیال کیا۔
بلاول بھٹو نے اہم قومی سفارتی ذمہ داری دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت میں وفد کی ملاقات کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی مؤقف کو اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔
شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
اعلامیے میں بتایاگیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی آپ (بلاول بھٹو) کی قیادت میں وفد پاکستان کامؤقف بھرپور طریقےسے دنیا کے سامنے پیش کرےگا۔
وفد میں سینیٹر شیری رحمان ، خرم دستگیر، حناربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ، ڈاکٹر مصدق ملک اور جلیل عباس جیلانی بھی شامل ہیں۔
بلاول بھٹوکی قیادت میں وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائےگا اور خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطےکےامن کو تباہ کرنےکی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔
شادباغ:پولیس کی کاروائی ،متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو سے ا گاہ دنیا کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں جیت کو شکست میں بدلا گیا، اب حکومت بنائینگے: بلاول
اسلام آباد‘ مظفر آباد (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ متعدد ملاقاتوں اور اجلاسوں کے باوجود تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان ہو سکا ہے اور نہ ہی وزیراعظم آزاد کشمیر کے طور پر کسی کی نامزدگی کی جا سکی ہے، چیئرمین گزشتہ روز پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد صرف یہ اعلان کر سکے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں قائد ایوان کا نام بھی فائنل نہ ہو سکا جس کے بعد آزاد کشمیر کی قیادت زرداری ہاؤس سے واپس چلی گئی۔ وزیراعظم کے نام پر اختلافات تاحال برقرار ہیں جس کی وجہ وزیراعظم کے منصب کے لئے متعدد امیدوار میدان میں ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماء اپنے اپنے فیورٹ کے لئے لابی کر رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی سردار یعقوب، لطیف اکبر، چوہدری یاسین کے دھڑوں میں تقسیم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔کشمیر کے مسائل کا سیاسی حل موجود ہے اور مسائل کا حل نکالنا ہی پیپلز پارٹی کی پہچان ہے۔ کشمیر کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں، مایوس نہیں کروں گا، نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں۔ وزیراعظم اور ہمارے رکن قانون ساز اسمبلی عوام کے لیے دستیاب ہوں گے، اگر خدمت نہ ہو سکی تو اس کا ذمہ دار بلاول بھٹو زرادری ہوگا۔ بلاول بھٹو زراداری نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ الیکشن میں حصہ لیا، اس الیکشن کے وقت عمران خان کی حکومت میں تھی، سب حالات کے باوجود ہم نے الیکشن جیتا تھا، تاہم انہوں نے ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا۔ غیر سیاسی سوچ کی وجہ سے کشمیر میں ایک سیاسی خلا پیدا کیا گیا، جس کی وجہ سے کشمیر کی عوام کو مقامی و بین الاقوامی سطح پر نقصان ہو رہا ہے۔