خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ روکنے پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد کے ہمراہ نظر محمد لغاری گوٹھ کا دورہ کیا۔
آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔
قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔
مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صفہ بھٹو زرداری ا صفہ بھٹو
پڑھیں:
مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کی تنخواہوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملے پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کا نوٹیفکیشن موصول ہوچکا ہے تاہم تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنانس کمیٹی کی منظوری درکار ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔