اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جب یہ معرکہ نہیں ہوا تو سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں سنتے تھے ، کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو پوچھتے تھے کہ فوج کس لیئے رکھی ہوئی ہے ، یہ فوج کا خرچہ کیوں ادا کر رہے ہیں،لیکن جب 7مئی آئی تو اس قوم کو پتا چلا کہ ہمارے پاس ایک ایسا مکار ہمسایہ موجود ہے جس نے پچھلے 80 سال سے پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا ، وہ آج بھی پاکستان کے خلاف ہے ، اسی طرح جونفرت 1947 میں تھی وہ نفرت پاکستان کے خلاف آج بھی اس کے اندر موجود ہے ، جس کا اظہار اس نے 7 تاریخ کو پاکستان پر رات کی تاریکی میں ہمارے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر کیا ۔

پنجاب میں دہشت گردی کیلیے آنیوالوں کو سخت ترین جواب ملے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ سب سے پہلے ہمارے معصوم بچوں کی شہادت ہوئی، اگلے تین دن اس پوری قوم نے بھی دیکھا اور پوری دنیا نے بھی دیکھا کہ کس طریقے سے پاکستان پر دشمن حملہ آور ہوا، یہاں پر ڈرون آئے اور پاکستان کو نشانہ بنایا، پاکستان کی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ، ہمارے ایئر پورٹ پر میزائل مارے ، پوری دنیا نے دیکھا کہ وہ فوج جو تین دن تک اپنے جذبات کو قابو میں رکھ کر بیٹھی تھی ، اس بات پر کہ کہیں بات بہت آگے نہ بڑھ جائے ، ہم ایک ایٹمی ملک ہیں ، جب ایٹمی طاقت ہوتی ہے تو آپ جذباتی نہیں ہو سکتے ، تو ذمہ داری کا احساس کرنا پڑتاہے ، ہماری افواج نے اس ذمہ داری کا احساس کیا ، ہم نے تین دن تک بڑے احسن طریقے سے اپنی چیزوں کو بڑھنے نہیں دیا لیکن دشمن نے سمجھا کہ یہ کمزور ہے، دشمن  نے ہمارے جواب نہ دینے کو بزدلی سمجھ لیا تھا ، پھر پوری قوم نے دیکھا جب انہوں نے ہمارے ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تو ہمارے ایک جنرل نے آ کر جو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں، انہوں نے رات اڑھائی بجے کہا کہ ہندوستان والو اب اپنی تیاری پکڑو ، ہم نے ان کو للکارا ، رات کے اندھیرے میں حملہ نہیں کیا، ہم نے کہا اپنا بندوبست کر لو ہم آ رہے ہیں، پھر ہم نے انتظار کیا کہ فجر کی اذان ہو جائے ، جب صبح ہو جائے اس وقت وار کریں گے ، ہم نے تاریکی میں وار نہیں کیا ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف پنجاب شاعر تجمل کلیم کے انتقال پر اظہار افسوس

انہوں نے کہا کہ جس وقت ہم نے وار کیا تو پوری دنیا کو پتا لگا کہ اب پاکستان نے وار کیا، ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان نے بھارت کا وہ حال کیا جس کے بعد وہ پوری دنیامیں معافیاں مانگتے پھرتے تھے ، جا کر امریکی صدر کی منتیں کیں کہ ہمیں بچا لو، جنہیں بڑا گھمنڈ تھا کہ ہمارے پاس بڑے پیسے اور بڑی تجارت ہے ،پاکستان کیا چیز ہے ، بھارت کو اور اس کے وزیراعظم کو منتیں کرنی پڑیں، امریکہ کے صدر نے کہا کہ ان کے درمیان مصالحت میں نے کروائی ہے ، ورنہ پاکستان نے تو انہیں چھوڑنا نہیں ٹھا ، ہم نے سارے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، میں سپہ سالار اور افواج پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں ، سپہ سالار نے پہلے فجر کی نماز کی امامت کی اور پھر کہا کہ اللہ اکبر ، ہم نے وار شروع کر دیا، جب ہم میزائل مار رہے تھے تو ہمارے فوجی اللہ اکبر کا نعرہ لگا رہے تھے ، الحمداللہ جس دشمن کو بڑا غرور تھا اپنی امارت ، تعلقات ، فوج ، پیسے پر گھمنڈ تھا، اس سے ڈیڑھ گھنٹہ بھی برداشت نہیں ہوا، وہ مودی جو ہمیں للکارتا تھا ، وہ جو کہتا تھا کہ ہم اس ملک کو ختم کر دیں گے ، اس کے بعد مودی نے پوری دنیا کو فون کر کے کہا کہ ہمیں پاکستان سے بچاو ، وہ قوم جس نے برداشت کیا تین دن ، اس نے ڈیڑھ گھنٹے میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، میں نے اس کے بعد مودی کیلئے ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ ’ تسلی ہے یا کچھ اور بھی خواہش ہے تو بتائیں وہ بھی پوری کر دیتے ہیں ‘‘ ۔

 طلباء کے ہنگاموں کو روکنے کیلئے پولیس نے گورنمنٹ کالج لاہور کے اندر داخل ہونا چاہا تو دبلے پتلے نحیف ڈاکٹر نذیر احمد نے مردِ آہن ہونے کا ثبوت دیا

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا کھویا ہوا مقام ڈیڑھ گھنٹے نے واپس لا کر دیاہے ، پوری دنیا جان گئی ہے کہ پاکستان کی افواج کیا ہیں اور پاکستان کے عوام کیا ہیں ، جنہیں غلط فہمیاں تھیں سب دور ہو گئی ہیں، جو بھارتی ڈرون ہم پر گرائے گئے وہ اسرائیل کے تھے ، ہر ڈرون پر اسرائیل لکھا ہوا تھا، اس کا مطلب ہے کہ آپ صرف اپنے ملک کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ آپ پورے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں،اسرائیل کو بھی بہت تکلیف ہے ، سب دوستوں سے کہتاہوں کہ آج ہمارے پاس ایٹمی قوت اور بہادر افواج نہ ہو تو ہمارا حشر بھی غزہ میں لوگوں جیسا ہو، انہیں چن چن کر شہید کیا جارہاہے ، ہزاروں کی تعدا د میں بچے شہید کر دیئے ہیں، عورتوں اور بزرگوں کو شہید کر دیا گیا، وہ نہتے ہیں، ان کے پاس کچھ نہیں ، کھانے کیلئے بھی کچھ نہیں ، وہ بچیاں التجا کر رہی ہیں کہ خدا کیلئے کوئی تو ہمار ا آئے ، اس ملک پر اللہ کا خاص کرم ہے ۔ مسلمانوں کے مخالف پاکستان کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل نے اپنے ماہرین بھیجے بلکہ پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے ڈرون بھی دیئے ، بھارت اسرائیل کی ساری ٹیکنالوجی استعمال کر رہا تھا ۔ یہ فوج صرف پاکستان کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی فوج ہے ، یہ سپہ سالار عاصم منیر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا سپہ سالار ہے ۔

 وہ بڑے سلجھے ہوئے، سادہ اور جہاں دیدہ انسان تھے، سفید کرتا لاچہ پہنتے،معمولی تعلیم کے باوجود سیانی گفتگو کرتے، ان کی محفل میں سیکھنے کو بہت کچھ ہوتا 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان کی عالم اسلام پاکستان کے سپہ سالار پوری دنیا انہوں نے کہا کہ تین دن

پڑھیں:

بہتر تھا جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے کیونکہ ۔۔۔! عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل پر ترقی دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تھا وہ فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے کیونکہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے اور جنگل کے قانون میں تو بادشاہ ہوتا ہے۔

‏اڈیالہ جیل میں قائم غیر قانونی ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں کیے گئے ڈرون حملوں کے حوالے سے تفصیلات کا پتا چلا، میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کو احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ان ڈرون حملوں کو فوری طور پر رکوائیں جبکہ ہماری کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد پاکستان میں امریکی ڈرون حملے رکے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی اموات سے دہشت گردی کم نہیں ہوتی بلکہ مزید بڑھتی ہے، اگر آپ دہشت گردی کے خلاف ہیں تو اپنے ہی لوگوں کے گھروں پر بم مت گرائیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ‏ماشااللہ، جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل بن گئے ہیں، ویسے بہتر تھا کہ وہ فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے، کیونکہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے اور جنگل کے قانون میں تو بادشاہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‏میرے ساتھ جو ڈیل کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، کوئی ڈیل ہوئی ہے نہ ہی ڈیل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، یہ سب جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏میں خود اسٹیبلشمنٹ کو دعوت دے رہا ہوں کہ اگر پاکستان کے مفاد میں بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی فکر ہے تو آکر بات کریں، اس وقت ملک کو بیرونی خطرات، بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور معیشت کی بحالی کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا جب کہ میں نہ پہلے اپنے لیے کچھ مانگ رہا تھا، نہ اب مانگوں گا۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ‏ہماری فورسز خصوصاً ایئر فورس نے جس طرح مودی کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اس کے بعد مجھے خدشہ ہے کہ وہ اب مزید حماقت کرے گا، جس کے لیے ہمیں بطور قوم تیار رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏پاکستان میں اس وقت ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ قانون صرف کمزور کے لیے ہے، طاقتور کے لیے نہیں، یہی نظام کی سب سے بڑی خرابی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت دو بنیادی چیزوں پر قائم ہوتی ہے، ‏قانون کی بالادستی اور ‏اخلاقی اقدار لیکن ‏آج جمہوریت کے ان دونوں ستونوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے، جو حالات چل رہے ہیں، وہ اس بات کے غماز ہیں کہ جمہوریت کی روح کو کچلا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‏جب آپ لوگوں کو یہ پیغام دیں گے کہ جتنا بڑا چور ہوگا، اتنا بڑا عہدہ ملے گا، تو انصاف کا جنازہ نکل جاتا ہے، آصف زرداری کی بہن کے خلاف 5 اپارٹمنٹس کا کیس نیب کے پاس ہے، جو ملازمین کے نام پر ہیں اور وہ خود ملک سے باہر ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، اسی طرح شہباز شریف پر 22 ارب روپے منی لانڈرنگ کا کیس تھا، اس کے باوجود اسے وزیرِاعظم بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ‏پچھلے 3 سالوں میں پاکستان کی اخلاقی اقدار اور آئینی ڈھانچے کو بالکل تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہے، توشہ خانہ ٹو کیس میں مضحکہ خیز ٹرائل دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی جیل کی طرح جیل کورٹ بھی ایک کرنل کی مرضی سے چلائی جاتی ہے، میری بہنوں اور وکلا تک کو کورٹ میں آنے سے روکا جا رہا ہے، میرے رفقا تک کو مجھ سے نہیں ملنے دیا جاتا۔عمران خان نے مزید کہا کہ میرے بچوں سے کئی کئی ماہ میری بات نہیں کروائی جاتی، میری کتابیں تک نہیں پہنچنے دی جاتیں اور نہ ہی میرے ذاتی معالج تک رسائی دی جاتی ہے اور یہ سب عدالتی احکامات اور قوانین کی مسلسل توہین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پوری قوم کو سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے، ایاز صادق
  • میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جے یو آئی(ف) 
  •  جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر عمران خان کا موقف بھی آگیا
  • بہتر تھا جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے: عمران خان
  • بہتر تھا جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے کیونکہ ۔۔۔! عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا
  • اعزاز قوم، جانباز افسروں، سپاہیوں شہدا کے نام، فیلڈ مارشل عاصم منیر: یادگار شہداء پر خصوصی گارڈ آف آنر تقریب
  • پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مشروط مبارکباد