اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق مشیر امریکی قومی سلامتی کے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اپنی نیوکلیئر سکیورٹی سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے پر اعتماد ہے، جان بولٹن کے ریمارکس راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد آئے، راج ناتھ سنگھ ایک ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما ہیں، راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی بار بار دھمکیاں دی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق فکر ہونی چاہئے، بھارتی جوہری ہتھیار راج ناتھ سنگھ جیسے لوگوں کے کنٹرول میں ہونا تشویشناک ہے، راج ناتھ سنگھ پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی رکھتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان کی انتہا پسندی نے جوہری سلامتی کے خدشات کو جنم دیا ہے، بھارت میں نیوکلیئر بلیک مارکیٹ کے ہونے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جوہری بلیک مارکیٹ نیوکلیئر سکیورٹی سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: راج ناتھ سنگھ

پڑھیں:

پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے

پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون فریم ورک کا معاہدہ طے ہوگیا۔

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے نے جوہری تعاون کے کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ یہ پانچواں پروگرام 2026 سے 2031 تک قابل عمل رہے گا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے معاہدے پر دستخط کیے۔

فریم ورک کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں دونوں فریق معاونت کریں گے جبکہ خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت، ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام، جوہری توانائی، اور تابکاری و جوہری تحفظ جیسے پانچ کلیدی شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ اس پروگرام پر دستخط پاکستان کے پرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کا اعادہ ہے، آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سماء نیوز علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر پر معافی مانگے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
  • قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
  • پاکستان کے ساتھ  معاہدہ،سعودی عرب  کا امریکی سکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، امریکی ٹی وی
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونیوالے معاہدے سے پہلے سے ہی آگاہ تھے، بھارتی وزارت خارجہ
  • سعودی عرب کو نیوکلیئر ہتھیار سے اپنے تحفظ کا اختیار مل گیا، خبر ایجنسی
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے
  • ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ
  • پاکستان جوہری طاقت ہے ،خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کرینگے،چاہ کوئی بھی ملک ہو،اسحق ڈار
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان