کے پی حکومت کا ایک اور فلاحی اقدام، صحت کارڈ میں مہنگے علاج بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں شہریوں کیلئے کا ایک اور فلاحی اقدام انجام دیا ہے۔
کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج بھی اب بالکل مفت فراہم کیا جائے گا جبکہ آلۂ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صحت کارڈ پلس کے تحت صوبے بھر کے 10.
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ 2016 سے اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد صحت کی مفت سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ 108 ارب روپے کی خطیر رقم عوام کی صحت پر خرچ کی جا چکی ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں پینل پر موجود 753 اسپتالوں میں خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں صحت کارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹول فری نمبر 0800-89898 پر چوبیس گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ صحت کارڈ علاج بھی
پڑھیں:
اورنگی نمبر 4میں سفیر اسپتال سیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 4 میں واقع سفیر اسپتال اور اس حدود میں قائم نجی اسکول کو سیل کردیا۔ اسپتال اور اسکول فلاحی زمین پر قائم تھے جہاں کمرشل سرگرمیاں کی جا رہی تھیں ڈی سی غربی علی ذوالفقار میمن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں واقع فلاحی زمین پر قائم سفیر اسپتال اور اسکی حدود میں قائم نجی اسکول کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جارہاہے۔