بھارت مسلمانوں کا بھی ہے یہ انکو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، سنجے سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وقف کا تحفظ صرف مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہے بلکہ جین، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کی مذہبی سرزمین کا تحفظ ہے، اس پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی رکن سنجے سنگھ نے حال ہی میں مسلمانوں کے تعلق سے ایک جذباتی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ 1947ء میں ہم نے یہاں رہنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ملک تمام ہندوستانیوں کا ہے اور ایسے میں کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس نے یہاں رہنے کا فیصلہ لیا تھا، یہ ان کا ملک تھا اور رہے گا۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ کئی بار ہمارے ساتھی جب اس بات کو کہتے ہیں کہ 1947ء میں انہوں نے یہاں رکنے کا فیصلہ لیا، یہ سن کر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ یہ مسلمانوں کا ملک تھا اور رہے گا اور اس میں یہ بات کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
سنجے سنگھ نے مذکورہ بیان وقف املاک کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس موقع پر انہوں نے وقف بورڈ اور اس سے منسلک اراضی کے تحفظ کے مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقف کا تحفظ صرف مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہے بلکہ جین، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کی مذہبی سرزمین کا تحفظ ہے، اس پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔
سنجے سنگھ نے بی جے پی کی مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقف قانون کے ذریعہ مسلمانوں کے زمینوں کو کارپوریٹ ساتھیوں کو سونپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سنجے سنگھ کے مطابق عام آدمی پارٹی نے اس قانون کی مخالفت پارلیمنٹ میں، جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں اور سڑکوں پر بھی کیا ہے۔ ہم نے مخالفت کی ہے اور مستقبل میں بھی لڑائی جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سنجے سنگھ نے مسلمانوں کا نے کہا کہ انہوں نے پر حملہ نہیں ہے کا تحفظ
پڑھیں:
عالم اسلام کو غزہ کے نہتے مسلمانوں کی آواز بننا ہوگا ،جاوید قصوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاویدقصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے ابرا ہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی تو ان کا انجام برا ہو گا۔امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ بے نقاب ہو چکا ہے۔عالم اسلام کو غزہ کے نہتے مسلمانوں کی آواز بننا ہو گا۔امریکا اور اسرائیل مل کر عالم اسلام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں، اور مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔ یہ عالمی دہشت گردوں کا اتحاد ہے جس نے دنیا کا امن تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلا ف اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو سبق سکھایاجائے۔امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ایران نے امریکا اور اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔اسرائیل کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے اور خوف دلوں سے نکل چکا ہے۔دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جس کے اوپر دنیا کا کوئی قانو ن لاگو نہیں ہوتا۔وہ پاگل ہو چکا ہے۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ غزہ جنگ بندی میں،اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فاسفورس بموں کی بارش کی مگر مجال ہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی علمبر دار تنظیموں کے ضمیر جاگے ہو ں۔اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی بیس لاکھ کی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔صیہو نی فوج کی طرف سے رفاہ کی راہداری ، اسکولوں، اسپتالوں، رہائشی آبادیوں، میڈیا دفاتر اور پانی سپلائی لائن پر بمباری کی جا رہی ہے۔شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خوا تین کی ہے۔ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں دنیا کے کسی قانو ن کو ماننے کو تیار نہیں عالمی برادری اسرائیل اور اس کے حواریوں کا بائیکاٹ کرے۔ اقوام متحدہ امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مسلم ممالک مذمت سے آگے بڑھیں اور اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ محمد جاوید قصوری نے بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے نو سال مکمل ہونے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، کی تیسری نسل کی جنگ لڑرہی ہے۔