حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے۔حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، مجلس شوری کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امارت کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرمخصر علالت کے بعد 3 مئی کو 87 برس کی عمر میں قضائے الہی سے وفات پاگئے تھے، پروفیسر ساجد میرگزشتہ 40 سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے اور وہ 5 بار ایوان بالا سینیٹ کے رکن بھی رہے۔پروفیسر ساجد میر کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی رفقا میں ہوتا تھا، انہوں نے متعدد تصانیف بھی لکھیں جس میں سب سے معروف کتاب عیسائیت ایک مطالعہ او تجزیہ شامل ہیں۔
پروفیسر ساجد میر کے سعودی عرب کے حکمرانوں شاہ عبد اللہ، شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان کے ساتھ خصوصی مراسم تھے۔انہوں نے 2 بیٹے ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے، سیاسی تاریخ میں انکی ایک منفرد پہچان جنرل پرویز مشرف کے صدر کے انتخاب میں مخالفت میں تنہا ووٹ ڈالنا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر نیا نغمہ جاری کر دیا گیا معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر نیا نغمہ جاری کر دیا گیا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے خطے کی صورتحال کے پیش نظر گروتھ بجٹ لانے کا مطالبہ نیب کی 88ارب روپے سے زائد کی وصولیاں، 86ارب اداروں کو واپس قیدیوں کے تبادلے کے بعد روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 12 ہلاک، درجنوں زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔