لاہور، حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نئے امیر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
نئے امیر حافظ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ حافظ عبدالکریم کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں آیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ مجلس شوریٰ کے ارکان میں مرکز اہل حدیث بتی چوک راوی روڈ میں الیکشن کا عمل مکمل ہوا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے نومنتخب امیر کے نام کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان کے امیر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔ حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نئے امیر منتخب ہو گئے۔ نئے امیر حافظ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ حافظ عبدالکریم کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں آیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ مجلس شوریٰ کے ارکان میں مرکز اہل حدیث بتی چوک راوی روڈ میں الیکشن کا عمل مکمل ہوا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے نومنتخب امیر کے نام کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ عبدالکریم
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود، پرویز الہٰی اور اعجاز چوہدری سے ملاقاتیں
فائل فوٹوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔
شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی تیمار داری کےلیے لاہور کیا گیا، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی، صرف عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔