سابق چیئرمین پاکستان بینکنگ کونسل محمد احسن انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کے بینکاری شعبے کی ایک اہم شخصیت سابق چیئرمین پاکستان بینکنگ کونسل محمد احسن انتقال کر گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازِ ظہر کے بعد اسلامیہ پارک لاہور میں ادا کی جائے گی۔
محمد احسن نے پاکستان میں بینکاری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اور انہیں مالیاتی پالیسی سازی میں ان کی خدمات کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
میرپورماتھیلو ،تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر اور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی نے 32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ گھوٹکی فضل محمد شیخ، سی ایس آر آفیسر ماڑی انرجیز ہیرالدین بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی سمیت بڑی تعداد میں میڈیکل افسران اور شہریوں نے شرکت کی – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بنگل خان مہر نے کہا کہ صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی کوششوں اور ماڑی انرجیز کے تعاون سے تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ضلع کی ہر اسپتال میں بنیادی طبی سہولیات میسر ہوں تاکہ یہاں کے عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین شپ سنبھالتے ہی کمیٹی تشکیل دی اور تمام اسکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ماڑی انرجیز کے پروڈکشن بونس فنڈ کے تحت ہمارے پاس مکمل فنڈ دستیاب ہیں، لہٰذا اسکیموں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ تمام فنڈ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہے اور اس کا فائدہ بھی عوام کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق میرپور ماتھیلو میں جدید ترین لائبریری اور ریسورس سینٹر قائم کر رہے ہیں جہاں طلبہ و طالبات کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں بڑی تعداد میں مریضوں کا رش ہوتا ہے، اس لیے اس اسپتال کو صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر اور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی کی خصوصی دلچسپی اور ماڑی انرجیز کے تعاون سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ یہاں اب آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے جو پہلے موجود نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میل اور فی میل وارڈ، ٹراما سینٹر، آپریشن تھیٹر، گائناکالوجی وارڈ، کارڈیالوجی وارڈ اور کڈنی بلاک کو اپ گریڈ کر کے ڈیجیٹل ایکسرے، ای سی جی، 25 ایئر کنڈیشنز اور مختلف قسم جدید مشینری سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ ڈرینج سسٹم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔