افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ ترقی کے منصوبوں میں وسعت کا خواہاں ہے، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقہ کے ساتھ پاکستان کی دوستی کو "دیرپا اور خلوص پر مبنی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافتی تبادلے اور مشترکہ ترقی کے منصوبوں میں وسعت کا خواہاں ہے۔
اسلام آباد میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقی عوام اور افریقی ممالک کو یوم افریقہ پر دلی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع "ہماری تاریخ پر نظر ثانی، ہمارے مستقبل کی تشکیل” نہ صرف افریقہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی گہری اہمیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہمیں ماضی کی جدوجہد سے سبق سیکھ کر ایک بہتر اور مساوات پر مبنی مستقبل کی تعمیر کا پیغام دیتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے افریقی اقوام کی ثقافتی ورثے، اتحاد اور خود انحصاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان، خاص طور پر خیبر پختونخوا، افریقہ کے ساتھ مشترکہ اقدار رکھتا ہے جن میں خودمختاری، ثقافتی تنوع، اور عوامی ترقی شامل ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
تقریب میں اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، افریقی ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر ممالک کے سفرا اور دیگر مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افریقی ممالک کے فیصل کریم کنڈی کہ پاکستان کے ساتھ
پڑھیں:
چین خصوصی زرعی مصنوعات کی ترقی میں ترقی پذیر ممالک کی بھرپور حمایت کی ہے ، ایف اے او
بیجنگ : اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے روم میں اپنے صدر دفتر میں ایف اے او-چین ساؤتھ-ساؤتھ کوآپریشن پروگرام کے تعاون سے ” ون کنٹری ،ون پراڈکٹ ” کے عالمی منصوبے کے آغاز کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔ ایف اے او کے حکام اور منصوبے کے مثالی ممالک کے عہدیداروں نے کہا کہ ساؤتھ-ساؤتھ کوآپریشن پلیٹ فارم کے ذریعے ، وہ چین کے جدید زرعی ترقیاتی تصورات ، تکنیکی ماڈلز اور قیمتی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ خصوصی زرعی مصنوعات کی سبز ترقی میں مضبوط تعاون فراہم کیا جا سکے ۔واضح رہے کہ 7 ستمبر 2021 کو شروع ہونے والے ایف اے او کے ون کنٹری ون پراڈکٹ (او سی او پی) اقدام کا مقصد خصوصی زرعی مصنوعات کے لئے پائیدار فوڈ ویلیو چینز کا فروغ ، صحت مند غذا تک رسائی میں اضافہ ، کسانوں کے ذریعہ معاش کی بہتری اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس وقت دنیا کے پانچ بڑے خطوں سے تعلق رکھنے والے ایف اے او کے 95 رکن ممالک نے “او سی او پی” فریم ورک کے تحت 56 خصوصی زرعی مسنوعات کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں حصہ لیا ہے۔
Post Views: 1