عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی۔پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی رہنماؤں کے ذریعے نہیں بلکہ براہ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ مذاکرات سے بھی منع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو احتجاج کریں گے جبکہ آئینی، قانونی اور پارلیمانی جنگ بھی ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کا بھی بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ جب چاہے عمران خان بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کا پیغام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں البتہ وہ ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں کریں گے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے7سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ سے
پڑھیں:
جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج جسٹس ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس امین منہاس نے سماعت سے معذرت کردی ہے۔
مقدمے میں ڈائریکٹر اینٹئی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو جیل بھیجنے والےجج ہمایوں دلاور کا تبادلہ، اصل وجہ کیا ہے؟
اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کے اخراج مقدمہ کا پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس مزید نہیں سن سکتا۔
جسٹس منہاس نے کہا کہ کیس دوسری عدالت منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کی عدالت کو بھجوا رہا ہوں جس کے بعد فائل بھجوائی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس مہناس جسٹس ہمایوں دلاور