لاہور:

حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے۔

حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، مجلس شوریٰ کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امارت کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرمخصر علالت کے بعد 3 مئی کو 87 برس کی عمر میں قضائے الہی سے وفات پاگئے تھے،

پروفیسر ساجد میرگزشتہ 40 سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے اور وہ 5 بار ایوان بالا سینیٹ کے رکن بھی رہے۔

پروفیسر ساجد میر کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی رفقا میں ہوتا تھا، انہوں نے متعدد تصانیف بھی لکھیں جس میں سب سے معروف کتاب عیسائیت ایک مطالعہ او تجزیہ شامل ہیں۔
 
پروفیسر ساجد میر کے سعودی عرب کے حکمرانوں شاہ عبد اللہ، شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان کے ساتھ خصوصی مراسم تھے۔

انہوں نے  2 بیٹے ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے، سیاسی تاریخ میں انکی ایک منفرد پہچان جنرل پرویز مشرف کے صدر کے انتخاب میں مخالفت میں تنہا ووٹ ڈالنا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حافظ عبدالکریم پروفیسر ساجد اہل حدیث

پڑھیں:

ہر میدان میں اسلامی قیادت کی تیاری ناگزیر ہے‘ بلال حسن ہاشمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام منتخب ذمے داران کے لیے منعقدہ 8 روزہ تربیتی کیمپ’’البصیرہ‘‘کا کامیاب اختتام اچھرہ، لاہور میں ہوا۔ کیمپ کے آخری روز ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے شرکا سے خصوصی خطاب کیا اور تنظیمی حکمت عملی، ادارہ جاتی وژن اور مستقبل کے فکری و پیشہ ورانہ منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ صدی افراد کی نہیں، اداروں کی ہے۔ اگر اسلامی جمعیت طلبہ کو اپنا نظریاتی، فکری اور انقلابی پیغام جاری رکھنا ہے تو اداروں کو بااختیار، مربوط اور مسلسل ان پٹ دینے والا بنانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز میں اس وقت 16فعال ڈپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں جنہیں طویل المدتی اہداف، SOPs اور عملی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ناظم اعلیٰ نے زور دیا کہ اداروں کے لیے بیسٹ آف دی بیسٹ افراد کا انتخاب ناگزیر ہے اور ان کی رہنمائی میں تنظیم مضبوط تر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے گزشتہ 2 سال میں 11بڑے منصوبے شروع کیے ہیں جن میں اگلا پروجیکٹ سب سے نمایاں ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ہر سال5 اہم شعبہ جات آئی ٹی، میڈیکل، لا، اکنامکس، اور سوشیالوجی میں باصلاحیت طلبہ کو منتخب کرکے کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں، جن میں سے بہترین 10افراد کو 5 سالہ مستقل مینٹورنگ فراہم کی جاتی ہے۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ ہم ہر فیلڈ میں پروفیسر خورشید احمد جیسا فکری و عملی رہنما تیار کرنا چاہتے ہیں۔ دوسرا منصوبہ HORIZONایک میڈیا پلیٹ فارم ہے جو معاصر مسائل پر اسلامی تناظر میں نیریٹو بلڈنگ کا کام انجام دے رہا ہے ،اس میں تحریکی و غیر تحریکی افراد، مرد و خواتین، سبھی کو علمی مکالمے کی سہولت حاصل ہے۔ اس پلیٹ فارم کے لیے مرکز میں جدید اسٹوڈیو اور ماہر ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔ تربیہ آن لائن منصوبہ ایک LMSپلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے جس میں اسلامی، تحریکی و فکری لٹریچر کو باقاعدہ کورسز میں ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ہر کورس میں لیکچرز، اسائنمنٹس، اور کوئزز شامل ہوں گے، جو طلبہ کو جدید انداز میں فکری رہنمائی فراہم کریں گے۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ اکو ریڈز ایپ کے ذریعے اسلامی جمعیت طلبہ کے تمام شمارے، میگزینز، اور ڈائجسٹ کو ڈیجیٹل اور بین الاقوامی سطح پر دستیاب کر دیا گیا جبکہ 1947سے لے کر اب تک کا تنظیمی ریکارڈ بھی ڈیجیٹلائز کر کے کوڈنگ کی صورت میں محفوظ کر لیا گیا۔ اس وقت مرکز 5 ڈیجیٹل ایپس پر کام کر رہا ہے، جن میں رپورٹنگ، روزوشب، الیکشن، LMS، اور ای لائبریری شامل ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اگر اداروں کو تقویت دیتی رہے، فکری اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مستحکم کرے، اور ہر میدان میں اسلامی قیادت تیار کرے، تو یہ تنظیم مستقبل کی علمی، فکری اور نظریاتی قیادت بن کر ابھرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر،جمعیت طلبہ عربیہ کا52واں یوم تاسیس
  • اسرائیل کو تسلیم کیا گیا تو مزاحمت کریں گے: حافظ نعیم
  • حریت فکر کا نقیب
  • صدر زرداری منتخب صدر ، قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں: نیئر بخاری
  • سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا کیساتھ زیادتی کی گئی‘پروفیسر ابراہیم
  • رائومحمد ظفر سپردخاک‘ حافظ نعیم الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی
  • ہر میدان میں اسلامی قیادت کی تیاری ناگزیر ہے‘ بلال حسن ہاشمی
  • جمعیت طلبہ عربیہ کا 52 یوم تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • حیدر آباد، جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ تربیتی اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسامہ رضی،عطاءالرحمن،راشد نسیم،حافظ طاہر مجید،پروفیسر مجیب اللہ منصوری،حسین احمد مدنی،حنیف شیخ خطاب کررہے ہیں،عقیل احمد خان،عبدالقیوم شیخ بھی موجود ہیں
  • جنوبی امریکا کے ملک سورینام میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدر منتخب