Nawaiwaqt:
2025-05-29@06:33:26 GMT

جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ

 جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 بجے کرفیو نافذ کیا گیا ، اسمان منزہ اور لدھا تک سڑک بند کی گئی ، تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک بھی سڑک بند کی گئی ، عوام سے گزارش ہے ان راستوں پر سفر سے اجتناب کریں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل کی گئی کہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے، یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔

انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملا اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیاتھاکیونکہ ہمارے قریب ترین ہمسایہ ملک نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا اظہار کر دیا تھا اور اس کے فورا بعد اس طرح کا تاثر وہاں سے آنے لگا تھا کہ جیسے پاکستان کو ترنوالہ سمجھ لیا جائے گا لیکن آج کے دن 28 مئی کواس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا۔دنیا جانتی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پر ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لئے کتنا دبا تھا ،کس طرح کی ترغیبات دی گئیں، جب بھارت کے دھماکے ہوئے تواگلے ہی دن وزیراعظم نوازشریف ایوان صدر میں آئے ،وہاں میں موجود تھا،انہوں نے اس وقت کے صدر رفیق تارڑ سے ملاقات کی جس میں طے ہو گیا تھا کہ اب یہ دھماکے کرنے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ لوگوں کا یہ کہنا کہ فلاں کا پریشر پڑا ، فلاں کا دبا تھا ورنہ دھماکے نہیں کرنے تھے ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ دھماکوں کا فیصلہ اسی وقت ہو گیا تھا جس دن بھارت نے اپنے ایٹمی دھماکے کئے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ مئی کے مہینے میں ہم نے بنیان مرصوص میں تاریخی فتح حاصل کر کے دراصل 28مئی جو ہمارا تفاخر تھا اس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دن اسی جذبے سے منایا جاتا رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج کے جذبہ شہادت اور غازی بننے کی آرزو کا کوئی متبادل نہیں، دنیا کے پاس ایسیکوئی ہتھیار نہیں جو ہماری مسلح افواج کے اس جذبے کا سامنا کر سکیں۔ قوم کو آج یوم تکبیر کے ساتھ بنیان مرصوص کی کامیابی کی بھی مبارکباد دیتا ہوں ۔اللہ تعالی دفاع وطن کایہ عزم اور جذبہ قائم دائم رکھے ، ہم اسی جوش و جذبہ کے ساتھ اپنی پاک سرزمین کے دفاع کے لیے دعا گو اورکوشاں رہیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر... جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، پیٹرولیم لیوی سے 1311ارب وصولی کا ہدف پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، مسعود خان
  • سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ
  • بیرسٹر سیف کی سربراہی میں وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ
  • سندھ حکومت کا طالبات کیلئے وظائف کے معیار کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 22 افراد زخمی
  • آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار
  • یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع
  • قصور میں دفعہ 144 نافذ
  • حج 2025،مکہ مکرمہ میں ماحول دوست پیدل راستوں میں 33 فیصد توسیع