20مئی کو کالعدم تنظیم نے مورومیں احتجاج کیا، جسقم ٹرین حملوں، بم دھماکوں میں ملوث رہی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن پریس نے کہا ہے کہ 20مئی کو کالعدم تنظیم جسقم کے بڑے شفیع برفت نے مورومیں احتجاج کیا، یہ جماعت ٹرین حملوں اوردیگربم دھماکوں میں وہ ملوث رہی۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج اہم معاملے پرپریس کانفرنس کررہاہوں، پچھلے چند دنوں سے پاکستان کےخلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں، 20مئی 2025 کو کالعدم تنظیم جسقم کےبڑے شفیع برفت نے مورومیں احتجاج کیا، ٹرین حملوں اوردیگربم بلاسٹ میں وہ ملوث رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موروبائی پاس پراحتجاجی دھرنادیا گیا، پولیس نے بغیر اسلحے کے اس احتجاج میں حصہ لیا، کچھ لوگ نقاب پوش آتے ہیں انہوں نے شرپسندی کی، پرامن رہنے کےبجائے پولیس پرپتھراؤ کیا حملہ کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس کےجوانوں کویکطرفہ ٹارگٹ کیاگیا، تشدد کیاگیاان کوزدوکوب کیاگیا، اسی سیاسی جماعت نے ملک دشمن نعرے بازی کی، ان کےپاس دھماکہ خیزمواد بھی موجود تھا جس سے آگ لگائی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے آئل ٹینکرزکوآگ لگائی وزیرداخلہ سندھ کےگھرکوبھی آگ لگائی، اس مٹیریل کےذریعے دیواروں تک کوآگ لگائی گئی، ایسی وڈیوزبھی ہیں کہ مظاہرین کہہ رہے تھے چلوچلو لنجارہائوس چلو وہ نہ سندھی نہ سرائیکی بلکہ کوئی اورزبان میں بات کررہے تھے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لنجارہاؤس کو کیمیکل سے آگ لگائی گئی، 2 لوگ زخمی ہوئے ان کوعلاج کےلئے اسپتال لایا گیا، وہ ڈاکٹرزکو بھی زدوکوب کررہے تھے ان کے پاس اسلحہ بھی تھا، دولوگ جوزخمی تھے دم توڑ گئے وہ ان کی اپنی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیاپرلاشیں نہ دینے کاجھوٹ بولا اس الزام کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے جھوٹا بیانیہ بنایا کہ پولیس میت نہیں دے رہی، پولیس نے ورثاء کو کہا کہ میت لے کر تدفین کریں، لیکن ورثاء نے میت لینے سے انکار کیا۔
سینئر وزیر نے کہا کہ نیاز کالانی نے شفیع برفت گروپ کو کہا کہ وہ پر تشدد سیاست نہیں کرتے، نیاز کالانی نے ان کو کہا کہ ہم آپ کی دعوت کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے بولا مہینہ لگ جائے ہم لاش نہیں لیں گے، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ہٹائیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے وکیلوں کا ایک وفد بھیجا کچھ مذہبی علماء کو بھیجا ، انہوں نے پھر بھی لاش لینے سے انکار کیا، عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ورثاء لاش نہیں لے رہا، تو لاش کو سماجی کارکنوں کی موجودگی میں میت کو دفنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سماجی کارکن کے ذریعے میت کو دفنایا، ان کو بھارت میں بہت پذیرائی ملی، انڈین چینلز نے وزیر داخلہ کے گھر کو جلانے کے واقعے کو نمایاں دکھایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد راڑہ شم میں ہائی وے پر بم نصب کررہے تھے ۔ ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ہلاک دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چاروں ہلاک دہشت گرد مختلف واقعات میں ملوث تھے۔