عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ 5 اسرائیلی قیدی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60ویں روز رہا ہونگے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر میں حماس اور امریکی نمائندہ خصوصی کا جنگ بندی معاہدے کی دستاویز پر اتفاق ہوگیا۔ دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی اور 10 قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق معاہدے میں دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ 5 اسرائیلی قیدی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60ویں روز رہا ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے میں جنگ بندی کے پہلے روز سے غیر مشروط طور پر انسانی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے معاہدے کا مسودہ اسرائیل کو منظوری کے لیے بھیج دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجاویز مسترد کر دیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق کوئی بھی ذمہ دار حکومت ایسی تجاویز کو قبول نہیں کرسکتی۔ اسرائیلی حکام نے الزام لگایا کہ حماس جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق معاہدے میں جنگ بندی کے شامل ہے

پڑھیں:

امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد

واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔

امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی امریکی شہری یا کمپنی تجارتی تعلق قائم نہیں کر سکے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
  • قطر کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان 
  • امریکا اور برطانیہ کے ’جوہری معاہدے‘ میں کیا کچھ شامل ہے؟
  • غزہ میں کسی معاہدے کا امکان نہیں، کارروائی میں توسیع کریں گے: اسرائیل نے امریکہ کو بتا دیا
  • امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • اسرئیلی وزیراعظم سے ملاقات : اسرائیل بہترین اتحاد ی، امریکی وزیرخارجہ: یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار‘ حماس پر پھر حملوں کی دھمکی