کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 میں سے پولیو کے 4 کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم یکم جون تک جاری رہے گی۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ بھر میں انسدادِ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلیے 25 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کراچی میں 19 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہوں گے جن کی سیکیورٹی کیلیے 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کراچی میں 19 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہوں گے جن کی سیکیورٹی کیلیے 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 میں سے پولیو کے 4 کیس سندھ سے رپورٹ ہوئے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بچوں کو پولیو سے رپورٹ ہوئے پولیو مہم پولیو کے کے قطرے ہوں گے مہم کا
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔