محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 27 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 27 مئی (شام/رات) سے 31 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک میں دوبارہ آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی کردی

27مئی کی (شام یا رات سے 30 مئی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی اور ڈی آئی خان میں بھی آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

اسلام آباد سمیت بالائی، وسطی حصوں میں آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ کاشت کار حضرات اپنی فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔ عوام الناس مسافروں اور سیاحوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آندھی اور گرج چمک آندھی و بارش بارش ژالہ باری محکمہ موسمیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آندھی اور گرج چمک ا ندھی و بارش ژالہ باری محکمہ موسمیات اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کا امکان ہے آندھی اور

پڑھیں:

اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے

اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جڑواں شہروں میں ڈینگی کا پھیلاو جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران تئیس نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے67مریض زیرعلاج ہیں۔ دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی، محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی... شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت تاجکستان میں فضائی اڈے سے بے دخل، واحد غیر ملکی فوجی تنصیب چِھن گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں