پنجاب، کے پی، کشمیر، گلگت میں آج سے31 مئی تک بارش متوقع
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ژوب، زیارت، بارکھان میں بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں آندھی اور طوفانی بارش، 2افراد جاں بحق،63زخمی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث صوابی اور نوشہرہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 63 زخمی ہوگئے صوبے کے مختلف اضلاع میں چھتیں، دیواریں، سائن بورڈز، درخت اور کھمبے گرنے کے واقعات پیش آئے.(جاری ہے)
سڑکیں تالاب بنی رہیں جبکہ بجلی کے 113 فیڈرز ٹرپ کر گئے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور پھل دار باغات بری طرح متاثر ہوئے پی ڈی ایم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں 27 مئی 2025 کو خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی تھی تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا تھا.
گزشتہ روز تیز آندھی، بارش اور ژالہ باری سے پشاور، مردان، خیبر، صوابی، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقے متاثر ہوئے حیات آباد پشاور میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت لوہے کے فریم سمیت زمین بوس ہوگئی. گزشتہ روز اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی بھی تباہ ہو گئیں تاہم گاڑیاں خالی ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا دوسری جانب، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ24گھنٹوں میں موسم جزوی ابر آلود اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور مانسہرہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے. ایبٹ آباد، بالاکوٹ، نوشہرہ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، ہنگو، کرک، باجوڑ اور خیبر میں بھی بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.