27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں رواں ہفتے آندھی، گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔27 سے 31 مئی کے درمیان کشمیر، گلگت، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی بارش کا امکان ہے ، جبکہ پنجاب خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں گرج چمک اور ژالہ باری متوقع ہے۔
27 سے 30 مئی تک زیریں سندھ میں بارش کا بھی امکان ہے۔
27 تا 30 مئی تک بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، تھرپارکر میں گرج چمک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ژالہ باری اور بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملک کے بالائی علاقوں محکمہ موسمیات اور ژالہ باری کا امکان ہے مئی تک
پڑھیں:
بلوچستان: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
—فائل فوٹوبلوچستان کے جنوبی اور وسطیٰ علاقوں میں موسم گرم رہےگا جبکہ سبی، کوہلو، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اور وسطیٰ علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔