ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچانک 4 سے 5 ڈگری درجۂ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجۂ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ درجۂ حرارت میں کمی کےلیے شجر کاری اور اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔

پنجاب: گزشتہ روز آندھی، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 14 ہلاکتیں ہوئیں

گزشتہ روز آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے.

..

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آندھی اور بارشوں کی اس شدت کی پیش گوئی نہیں تھی، آندھی اور بارش سے 110 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری؛ جمعرات اور جمعہ کو سورج آگ برسائے گا

کراچی:

شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور جمعرات و جمعہ کے روز درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات و ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ مئی کے اختتام پر کراچی میں مرطوب موسم، جون کے آغاز پر شدید گرمی کا امکان ہے۔

رواں ماہ (مئی) کے اختتام اور جون کے آغاز پر کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جب کہ جمعرات اور جمعہ کو پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، تاہم زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری تک بھی جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کراچی میں مئی کے مہینے میں اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاتا ہے، مگر اس سال مہینے کے اختتام پر درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں جمعہ کے روز سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، تاہم ہوا کی نمی کے باعث حبس میں اضافہ اور گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو سورج کی تیز شعاعوں سے محفوظ رکھیں۔

شہر میں فی الحال ہیٹ ویو جیسی صورت حال نہیں ہے، لیکن درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، کیونکہ مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت جسم پر زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں طوفانی بارش، ایک شہری جاں بحق، 11 زخمی
  • کراچی؛ جمعرات کو درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں شدید گرمی، بارش برسانے والا سسٹم داخل
  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری؛ جمعرات اور جمعہ کو سورج آگ برسائے گا
  • ملک بھر میں موسم شدید گرم، بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر جاری، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان
  • کراچی میں آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
  • کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
  • کراچی میں موسم شدید گرم، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کتنا رہنے کا امکان؟