مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ، ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کر دی، کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ مفت ملے گا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور کہاکہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کر دی ہے۔ پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025ء نافذ ہوگئے جس کے تحت پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی۔ پنجاب بھر میں اب برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلامعاوضہ کرائی جا سکے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہو گا اور شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں۔ پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سروسز کے حصول کے لئے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کر اپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے مریم نوازشریف ڈیتھ رجسٹریشن برتھ اور ڈیتھ وزیر اعلی
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔