وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

حکومتٍ پنجاب کا ایک اور بڑا اقدام سامنے آ گیا، صوبائی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ مفت جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025ء نافذ کر دیا ہےاور ہدایت کی ہے کہ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ مفت جاری ہو گا۔

صوبائی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

پنجاب حکومت کے اقدام کے بعد شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلا معاوضہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے اندراج کرا سکتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، شہری بر وقت اندراج کرا کے اپنےشہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: برتھ اور ڈیتھ

پڑھیں:

مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر

اسلام آباد:

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔

نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔

رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے  کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز