پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا ملت اسلامیہ کیلئے باعثِ فخر ہے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے پیغام میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا ملت اسلامیہ کےلیے بھی باعثِ فخر ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شکست خوردہ بھارت اب جنگ نہیں ملک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن امیرِ جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب ہو گئے۔
بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت اسلامی بنگلادیش کے ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سیشن 2026ء تا 2028ء کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان