کراچی،: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا بینک منیجر اور ساتھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں، ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشن شپ منیجر تعینات ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 9 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان شہباز میں واقع بینک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپنشن سرکل نے کارروائی کرکے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث بینک منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں، ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشن شپ منیجر تعینات ہے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 9 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی ملے ہیں۔ ملزمان خود سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔