پاک، بھارت جنگ بندی باعث اطمینان، خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے،ترک صدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پاک، بھارت جنگ بندی باعث اطمینان، خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے،ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
لاچین :ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
لاچین میں سہ فریقی سمٹ سے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ 3 دن پہلے میں نے استنبول میں اپنے بھائی شہباز شریف کی میزبانی کی، ہم نے باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے کئی منصوبوں پر اتفاق کیا، پاک بھارت جنگ کے دوران یکجہتی کے شاندار مظاہرے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
طیب اردوان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں شہبازشریف اور دیگر کی مدبرانہ قیادت کوسراہتا ہوں، پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ خطے کے امن کوتباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہمارے وزرائے خارجہ تینوں ملکوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، تجارت، سرمایہ کاری ، دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارا مشترکہ عزم ہے، ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، تینوں ممالک کےدرمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں کاوحشیانہ انداز میں قتل کیا جارہاہے، اسرائیل کی فلسطین میں خونریزی قابل مذمت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہ فریقی اجلاس: صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 29 تا 30 مئی ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ پاکستان اور ایران کا زائرین کیلئے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ یوم تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل، یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے علی امین گنڈاپور کا اسلحے سے متعلق بیان کھلی بغاوت کے مترادف ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خطے کے امن کو طیب اردوان نے کہا کہ
پڑھیں:
ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا، ان کی تقرری خاص طور پر ہمارے خلاف میچز میں ہی جاتی ہے۔یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے کسی کھلاڑی کو بین کرنا ہو یا کوئی الزام عائد کرنا ہو تو اسی ریفری کو سامنے رکھا جاتا ہے۔سعید اجمل نے بتایا کہ اگر آپ ریکارڈ نکال کر دیکھیں گے تو مجھ پر پابندی لگی تو یہی میچ ریفری تھا محمد حفیظ کے وقت بھی یہی تھا اور جب شعیب اختر کیخلاف کارروائی کی گئی تب بھی یہی تھا اور آج جب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے تو یہی میچ ریفری ہے۔اس کو خاص طور پر پاکستان کیخلاف میچز میں رکھا جاتا ہے، میں کہتا ہوں پی سی بی کو س کیخلاف لازمی ایکشن لینا چاہیے اس نے جان بوجھ کر ایسا کیوں کیا؟ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی مرضی کے مطابق پوری چیمپیئن ٹرافی وہاں لے گیا تھا، پاکستان نے ورلڈ کپ کھیلا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ہمیں کہیں تو اسٹینڈ لینا پڑے گا ناں آخر کب تک کرکٹ کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے؟اب ایشیا کپ میں پاکستان کے کسی میچ میں اگر یہ ریفری ہوا تو پاکستان کو کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے۔