2025-05-29@22:45:17 GMT
تلاش کی گنتی: 11153
«خطے کے امن کو»:
سینیٹ کے اجلاس میں یہ مطالبہ سامنے آیا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور ملک کے لیے جو ترقیاتی بجٹ مختص کیا جاتا ہے، اس میں کمی کرکے دفاعی بجٹ بڑھایا جائے کیونکہ پاکستان کا دفاعی بجٹ ملک کے موجودہ حالات، جنگی صورت حال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بہت ہی کم ہے اور ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو پاکستان سے 6 گنا بڑے دہشت گرد ملک بھارت کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے اور پاکستان بھارتی سرحدوں سے ہی نہیں افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے بھی غیر محفوظ ہے اور بھارت ہماری ان سرحدی صورت حال سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے اور ٹی ٹی پی اور بی ایل اے...

وفاقی حکومت نے میڈیا اداروں کے کہ 1 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات بروقت تنخواہوں اور کارکنوں کے بقایا جات کی ادائیگوں سے مشروط کر کے میڈیا مالکان کو آگاہ کر دیا ہے. مبشر حسن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 ) وفاقی حکومت 30 جون سے قبل تمام میڈیا اداروں کو 1 ارب 50 کروڑ روپے کے بقایا جات کلیئر کر دے گی لیکن کسی ایسے ادارے کو ایک پائی کی ادائیگی نہیں کرے گی جو عید سے قبل صحافیوں اور میڈیا وکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہیں کرے گا.(جاری ہے) وفاقی حکومت کے ترجمان پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے جمعرات کے روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق عثمانی، نائب صدر فیصل اعوان، سیکرٹری اطلاعات مدثر الیاس کیانی اور ایگزیکٹیو ممبر محمد فیاض چوہدری سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا اداروں...
پاکستان اور تاجکستان نے ایک دوسرے کے ساتھ جاری تعاون پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اپنے اسٹریٹیجک تعاون کو دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اسے نئی بلندیوں پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان عزائم کا اظہار آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ...

ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کیلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل کا ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے خطاب
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کےلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار آرمی آڈیٹوریم میں ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلال ٹاکس میں بین الاقوامی، علاقائی اور قومی امور پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے علم پر مبنی معیشتوں کی ضرورت اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ، منطق اور مقامی سطح پر جدید حل فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہئیں۔ "...
نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایس او کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی نصاب تعلیم...
:وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جرگے میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی کوئٹہ میں جرگے میں شرکت کریں گے۔کوئٹہ میں ہونے والے جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کو مدعو کیا گیا ہے۔جرگے میں اراکین اسمبلی، قبائلی اور سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کے برعکس ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار مزید کمی، رواں مالی سال کے 9 ماہ جولائی تا مارچ کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 1.47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے دو فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے ماہ مہنگائی بڑھ کر تین سے چار فیصد تک جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی سالانہ شرح 0.3 فیصد تھی، برآمدات اور ترسیلات...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے بلوچستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے ملک سے فتنتہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے...
اسلام آباد: کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا۔ نیپرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کے الیکٹرک کو بہتری کے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کھا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نیپرا کو کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پربڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش 12 گھنٹے سے تجاوز کرگئی، لوڈشیڈنگ کی انفرادی شکایات ڈھائی سے 3 گھنٹے کی بندش کی ہیں۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر میں طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے مشکل بن گئی ہے، لوڈشیڈنگ سے تجارتی سرگرمیوں...
سٹی 42 : چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں ’ہلال ٹاکس‘ کے شرکا سے ملاقات کی ۔ ’ہلال ٹاکس‘ میں عالمی، علاقائی اور قومی امور پر گروپ ڈسکشنز اور انٹریکٹو سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ’ہلال ٹاکس‘ کا مقصد تعلیمی برادری کے مابین نکتہ نظر کا تبادلہ ہے، فورم میں بلوچستان کے جنوبی اضلاع، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے آنے والی 1800 سے زائد تعلیمی شخصیات اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تعلیمی اداروں پر قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا ،...
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی...
شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 7فوڈ پوائنٹس سیل، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ایف 8 مرکز میں آپریشن ،سینٹورس، اقبال ٹاون، گولڑہ روڈ، مری روڈ، بارہ کہو اور اطراف میں بھی آپریشن کیا گیا،45فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے عائد، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 7فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ 127کلو ممنوعہ ناقص اجزا اور دیگر ناقابلِ استعمال اشیا تلف کی گئیں، مقرر کردہ قوانین...
سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے قانونی اصلاحاتی تجاویز طلب کرنے، تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت، مرحلہ وار اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس نے تحقیقی ٹیم کے ساتھ ریسرچ ایسوسی ایٹس کی شمولیت کی تجویز بھی دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطاب لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کی زیر صدارت ہوا، چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ...
کراچی کے ساحلی مسائل پر حکومت سندھ اور وفاق کا مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)کراچی کے ساحلی مسائل اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت اور وفاقی وزارت بحری امور نے مشترکہ منصوبوں پر تعاون کا اعلان کیا ہے جن میں سیوریج ٹریٹمنٹ سے لے کر ساحلی ترقی تک کئی اہم اقدامات شامل ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر بحری امور جنید انور کی ملاقات جمعرات کو وزیراعلی ہاوس میں ہوئی جو کراچی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ساحلی وسائل کے تحفظ کے لیے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔اس اعلی سطح کے اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل...

پانی پاکستان کی ریڈ لائن، کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے : آرمی چیف کا مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے خطاب
فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی اجاری اداری قبول نہیں کرے گا۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری قبول کرے گا۔’کشمیر کا کوئی بھی سواد قبول نہیں، ہم کبھی کشمیر کو بھول نہیں سکتے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وفاقی حکومت نے ملک میں بٹ کوائن مائننگ کے لیے بجلی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ کے لیے رعایتی نرخ 24 روپے فی یونٹ تک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویڑن کے پاس سات ہزار میگاواٹ تک بجلی سرپلس ہے جس میں سے حکومتی اعلان کے مطابق دو ہزار میگاواٹ بٹ کوائن مائننگ کیلئے مختص کی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پہلے بھی اس پر کام کررہی تھی کہ اضافی بجلی کو رعایتی نرخوں پر دیا جائے، ونٹر پیکج کے وقت رعایتی نرخ 27 روپے تک فی یونٹ تھا۔ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کے...

چیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو
چیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ترجمان آئیسکو کی جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان مورخہ30مئی 2025(بروز جمعہ) صبح 09:00 تا دن 11:00بجے تک اسلام آباد۔ راولپنڈی سٹی ۔راولپنڈی کینٹ ۔ اٹک ۔ جہلم ۔چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور اُن کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔ صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 051-9253105...
راگنی نایک نے سوال اٹھایا کہ اگر بی جے پی واقعی خواتین کی فکر کرتی ہے تو وہ ان عورتوں کے گھروں میں کیوں نہیں جاتی جنکے شوہر نوٹ بندی، کورونا، کسان تحریک یا معاشی دباؤ میں جان گنوا بیٹھے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی ترجمان ڈاکٹر راگنی نایک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر "آپریشن سندور" کے حوالے سے سخت الفاظ میں حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ "سندور" کا رنگ اور انداز مختلف ریاستوں میں مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہر "سناتنی ہندو" شادی شدہ عورت کے لئے اس کی اہمیت ایک جیسی ہوتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور "سنگھ پریوار" کے لوگوں کو سندور...
نیروبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں رپورٹ کے مطابق 6 پاکستانی شہری ’’امین دریا“ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے 2 جولائی 2014 کو کھلے سمندر میں انہیں روک لیا، شبہ تھا کہ وہ جہاز میں منشیات لے جا رہے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند دن بعد جب یہ جہاز کینیا کی قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز کی تحویل میں تھا، اسے سمندر میں دھماکے سے اڑا دیا گیا تاکہ کسی بھی ثبوت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔پراسکیوشن کے مطابق نومبر 2023ء میں تھانہ جنوبی چھائونی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق پراسکیوشن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکروں ان دنوں جنوب ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ ماکروں منگل کی شب ویتنام سے جکارتہ پہنچے، جو ان کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کی دوسری منزل ہے۔ انڈونیشیا کے بعد وہ جمعرات کو سنگاپور کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں۔ اس طرح ان کے مشرقی ایشیا کے تین ممالک کا دورہ ویتنام سے شروع ہو کر سنگاپور پر اختتام پذیر ہوگا۔ ’’لیجن آف آنر کا گرینڈ کراس‘‘ جمعرات کو فرانسیسی صدر نے جکارتا میں قائم بدھ مت کے دنیا کے سب سے بڑے 'ٹیمپل‘ کا دورہ کیا۔ ماکروں نے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی پر مشتمل ملک انڈونیشیا کے...
فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی کارکردگی شدید تنقید کی زد میں آ چکی ہے، اور ان کی کارکردگی پر بھارت اور فرانس کے درمیان شدید اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ فرانس کی معروف دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل طیاروں کی کارکردگی کو لے کر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانسیسی ماہرین کی ایک ٹیم نے بھارت میں موجود رافیل بیڑے کا معائنہ کرنے کی درخواست دی تاکہ ان طیاروں...

بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات، حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار بہت اہم ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور غیرذمہ درانہ ہیں بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے انہوں نے کہاکہ اقوام...
دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پٴْرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے) دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمٰن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔دوشنبے میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کرفیصلہ دے سکتے ہیں؟ عوامی امنگوں اور جمہوریت کے لیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ری رائٹ کرسکتے ہیں؟ فیصل صدیقی نے جواب دیا کوئی آئین ری رائٹ نہیں کیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے ری رائٹ کیا گیا، تین دن کی مدت کو بڑھاکر پندرہ دن کیا گیا.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت کے تین ججوں پر مشتمل بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو اپریل کو”’لبریشن ڈے“ پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے اپنے اختیار سے تجاوز کیا عدالت نے ان ٹیرف کو بھی کالعدم قرار دے دیا جو ٹرمپ نے میکسیکن، کینیڈین اور چینی درآمدات پر منشیات اور فینٹانائل کی سمگلنگ کے خلاف اقدام کے طور پر ان ممالک پر نافذ کیے تھے.(جاری ہے) خصوصی عدالت کے ججوں نے کہا کہ یہ ٹیرف ختم کیے جا رہے ہیں اور حکومت کو مستقل طور پر ان پر عمل درآمدسے روکا جاتا ہے عدالت نے مدعیان کو عارضی حکم امتناع کے بجائے سمری ججمنٹ دے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دوشنبے ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ استقبال کر رہے ہیں—تصاویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آفیشل فیس بک اکاؤنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔دو روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیرِ اعظم شہباز رشریف تاجک صدر امام علی رحمٰن سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف بھارت اور پاکستان...
امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 3 اہم عرب ممالک کے رہنماؤں نے انتہاء پسند امریکی صدر کیساتھ ملاقات میں ایران پر حملے کی "شدید مخالفت" کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی اتحادیوں کو لاحق ہونیوالے اس اقدام کے "سنگین نتائج" پر خبردار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی تجزیاتی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے 3 باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر و متحدہ عرب امارات کے سربراہان نے انتہاء پسند امریکی صدر کی جانب سے ان ممالک کے حالیہ دورے کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف حملے کی "شدید مخالفت" کرتے ہوئے امریکی صدر کو "ایک نئے جوہری معاہدے" تک پہنچنے کے لئے کام جاری رکھنے کی نصیحت کی ہے۔ اس...
پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سیفران اور مسلم لیگ نون کے رہنماء امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا ہے، 11 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے، آج ہم فخر کا دن ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور بنا۔ پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے...
اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا، پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلیے کام شروع کردیا، جس کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کو 2026ء سے 2035ء تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم تعلیم،...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکا نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا، چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔(جاری ہے) مارکو روبیو نے کہا کہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے، آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وہ جنگ بندی کے لئے روس اور یوکرین کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ۔(جاری ہے) جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ جنگ بندی کے لئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر اس ملاقات کی ضرورت ہوئی تو وہ فوری طور پر کریں گے ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے آزاد کشمیر کے علاقے حسین کوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف جرات مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حسین کوٹ آپریشن میں چار دہشتگردوں کے انجام پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ حسین کوٹ میں فرض کی راہ میں جان دینے والے پولیس جوانوں کی شہادت پر دلی رنج و غم پہنچا۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر ہو کر جان قربان کرنے والے اہلکار قوم کا فخر ہیں۔انہوںنے کہاکہ حسین کوٹ کے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعزیت...
کولمبو : سری لنکا کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں دو سابق وزیروں کو 20 سے 25 سال قید کی سزا سنا دی، جو ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سابق کھیلوں کے وزیر مہیندناندا الُتھگامگے اور سابق تجارت کے وزیر انیل فرنینڈو کو عدالت نے ریاستی خزانے سے 53 ملین سری لنکن روپے (تقریباً 1.77 لاکھ امریکی ڈالر) کی خردبرد کا مجرم قرار دیا۔ دونوں نے یہ رقم 14,000 کیرم بورڈز اور 11,000 ڈرافٹس سیٹس خرید کر تقسیم کرنے میں استعمال کی، تاکہ سابق صدر مہندا راجاپاکسا کی 2015 کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچایا جا سکے، جو ناکام ہوئی تھی۔ عدالت نے الُتھگامگے کو 20 سال اور فرنینڈو کو...
وکلاء کا مطالبہ ہے کہ صفائی کرنیوالے ملازمین پر تشدد کے ملزم وکیل کو رہا کیا جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وکلاء نے کچہری کے دروازے عوام الناس کے لئے بند کر دیئے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار ساتھی کو فوری طور پر رہا اور مقدمات واپس لئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قندھاری بازار کوئٹہ میں صفائی کا کام کرنے والے ملازمین پر متعدد افراد نے تشدد کیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ مذکورہ وکیل کے ساتھیوں نے کچہری میں ہڑتال کرتے ہوئے کچہری کے دروازے عوام کے لئے بند...
اسلام ٹائمز: اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد جامع مسجد جعفریہ اسٹیل ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے قیمتی تجاویز و مشورے دیئے، جنہیں آئندہ...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ حال ہی میں ایمن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک برانڈ لانچ کی تقریب میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔ اس تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو انہیں دیکھ کر مداحوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ایمن خان تیسری بار ماں بننے والی ہیں۔ اور یہ خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرے گا۔ View this post on Instagram A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog) کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں اس پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کے روز ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چترکوٹ میں واقع ایک آشرم میں اپنے روحانی پیشوا جگد گرو رام بھدرا چاریہ سے ملاقات کی اور ان سے آشیرواد طلب کیا۔ ملاقات کے دوران فوجی سربراہ کے روحانی پیشوا رام بھدرا چاریہ نے ان سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس حاصل کر لیں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکام نے حالیہ دنوں میں کئی بار یہ بات دہرائی ہے کہ پاکستان سے اگر کوئی بات چیت ہو گی، تو وہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے...
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے اسکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا...
صنعاء : اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کے حوثی کنٹرول شدہ ایئرپورٹ پر موجود آخری طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل اور یمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں یمنیہ ایئر ویز کا وہ طیارہ نشانہ بنا جو حاجیوں کو سعودی عرب لے جانے والا تھا۔ صنعاء ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا آخری فعال طیارہ تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طیارے سے کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق یہ حملہ متعدد فضائی حملوں پر مشتمل تھا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ نے 17 مئی کو محدود...
تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
اسلام آ باد: حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔ رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورہء آذربائیجان مکمل کرنے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کے لیے روانہ, لاچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر خارجہ ایلنور مامیدوف ، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا . اپنے دورہء آذر بائیجان کے دوران وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات کی ؛ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی سمٹ میں شرکت کی اور آذر بائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہوئے. وزیراعظم دوشنبہ میں گلیشئرز کی حفاظت پر ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کیلیے رشتہ طے ہوگیا، اس بار ان کی دلہن کون ہوں گی؟ اس حوالے سے پارٹی ذرائع سے معلومات سامنے آگئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا ایک مرتبہ پھر رشتہ طے پا گیا ہے اور اس بار ان کی دلہن سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کی پوتی ہوں گی۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی صاحبزادی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقاریب رواں برس نومبر دسمبر میں ہوں گی۔ اس رشتے کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2021...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کو غیرقانونی قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔ امریکی حکام نےعدالت میں صدرٹرمپ کی تجارتی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئےکہا ٹرمپ نےپاک بھارت جنگ بندی کیلئے تجارت کا استعمال کیا ،تجارت اور ٹیرف پرصدر کے اختیارات محدود کئے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے،اختیارات محدود کئے گئے تو علاقائی سلامتی اورتجارتی معاہدوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان دوبارہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے،پاک بھارت تصادم سے لاکھوں زندگیوں کو خطرہ ہے،بھارت امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کرانے کے دعوے کی تردید کرتا رہا ہے۔ Post Views: 4
بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا دورہ امریکا ناکام ہوگیا، مودی سرکار امریکی حکومت سے پاکستان کیخلاف کوئی بھی حمایت لینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ سے واشنگٹن میں بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ نے امریکا اور بھارت کے درمیان قریبی شراکت داری کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری 21 ویں صدی کی امریکی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے منصفانہ اور باہمی تجارتی رسائی کی اہمیت...
(گزشتہ سے پیوستہ) وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات کی تحقیقات میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے۔مذکورہ ملزمان کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں اور تمام ملزمان کا ٹرائل ملک کی مختلف عدالتوں میں جاری ہے‘‘۔مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’مذکورہ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری سے یہ واضح ہے کہ اسپیشل برانچ کی مذکورہ سورس انفارمیشن رپورٹ میں عائد کئے گئے ان الزامات کے متعلق کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ جن میں یہ کہا گیا تھا کہ نوجوانوں کو ٹریپ کرکے بلاسفیمی کے مقدمات میں ملوث کیا...
اسلام آباد: کے الیکٹرک کے ٹیرف کے خلاف حکومت نے نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر وفاقی حکومت نظر ثانی درخواست نیپرا میں دائر کرنے جا رہی ہے ، اس پر ہم تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور بجلی صارفین پر دباؤ نہ آئے، اس سلسلے میں ہم کام کر رہے ہیں۔ ہم نجکاری کی طرف جا رہے ہیں۔ کے الیکٹرک اور دیگر انویسٹرز اپنی کارکردگی کے اوپر منافع کمائیں ۔ اویس لغاری نے کہا کہ خیرات کے بجائے ایفیشنسی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ہماری ڈسکوز میں ریگولیٹری...
پاکستان اب صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک ہے — جس کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں جب کہ پاکستان نے کرپٹو کرنسی کو قومی ذخیرے میں شامل کر کے عالمی برادری کو حیران کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے لاس ویگاس کے اسٹیج سے دنیا کو پیغام دیا کہ ’پاکستان تیار ہے اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی یہ تقریر ایک اعلان تھی کہ ’پاکستان صرف ماضی کا اسیر نہیں، بلکہ مستقبل کا معمار ہے‘۔ جب دنیا نے شک کیا، پاکستان نے بٹ کوائن کو اسٹریٹیجک ریزرو میں بدل کر یقین...
یروشلم : اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی دائیں بازو کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اولمرٹ نے کہا، "اگر یہ جنگی جرائم نہیں ہیں تو پھر اور کیا ہیں؟" انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں اور وہ اب مزید ان کا دفاع نہیں کر سکتے۔ اولمرٹ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے کچھ ارکان ایسے خطرناک اقدامات کر رہے ہیں جن کی کوئی اور تشریح نہیں کی جا سکتی سوائے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بتا دیا ہے کہ ایران پر حملے کو فی الحال روکے رکھا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطبق ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کیا،امریکی صدر سے اس بارے میں پوچھا گیا تھا کہ کیا واقعی انہوں نے اسرائیل کو تہران پر مذاکرات کے دوران حملے سے روکا ہے تو ان کا جواب تھا ،اچھی بات یہ ہے کہ میں اس بارے میں دیانتداری سے بات کروں کہ ہاں میں نے ایسا کیا ہے۔(جاری ہے) پھر ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس بارے میں کیا کہا ،مراد یہ کہ اس کی تفصیل کیا ہی' ان...
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چین کی چار نکاتی تجاویز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 چین – شنگھائی تعاون تنظیم مصنوعی ذہانت تعاون فورم شہر تیانجن میں منعقد ہوا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے متعلقہ عہدیداروں نے اس فورم میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے متعلقہ عہدے دار نے کہا کہ اپریل 2025 تک چینی مصنوعی ذہانت پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 1.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، جو عالمی کل کا تقریباً 40 فیصد ہے، جو...
واشنگٹن : امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا سمیت اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، چینی طلبا کے ویزا معیار میں ترمیم کی جائے گی، اور مستقبل میں درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی گہری چھان بین کی جائے گی۔ واضح رہے کہ...
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا سمیت اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت...
امریکی صدر کے مشیر اور ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، وائٹ ہاؤس نے بھی ان کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔ برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایک خصوصی سرکاری ملازم کے طور پر میری طے شدہ مدت کے اختتام پر میں صدر @realDonaldTrump کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے فضول اخراجات کو کم کرنے کا موقع دیا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) مشن وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جائے گا، کیونکہ یہ حکومت میں ایک طرزِ زندگی بن جائے گا۔‘ ایک وائٹ ہاؤس...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو متاثر کرنے والے اقدامات (ایران پر حملہ) نہ کریں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود صحافیوں کو بتایا کہ میں نے ان سے کہا کہ اس وقت ایسا کرنا نامناسب ہوگا، ہم اس مسئلے کے حل کے بہت قریب ہیں، یہ صورتحال کسی بھی لمحے بدل سکتی ہے۔ اسرائیل نے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاہو ایران کے جوہری پروگرام کی اہم تنصیبات پر حملہ کر کے...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔ بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا...
ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 7 مسافروں کو آف لوڈ کرکے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ایئرپورٹ کے احاطے سے ہی ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر آذربائیجان جانے والی پرواز نمبر J2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ خیبرپختونخوا اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 مسافر اپنے سہولت کار محمد ہارون کے ہمراہ کلیئرنس کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے۔ کاؤنٹر پر تعینات عملے نے ان کی سفری دستاویزات کو مشکوک جان کر تفصیل سے چیک کیا تو سفری دستاویزات جعلی پائی...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔ بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک...
فوٹو بشکریہ پنجاب پولیس فیس بُک اکاؤنٹ پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی شہریوں کو بازیاب کروالیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا۔اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی، بکتر بند ایلیٹ فورس کا استعمال کیا گیا، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگادی جبکہ ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے...
پاکستانی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم میں نہ ہونے کا کوئی پریشر نہیں اور پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ناگزیر نہیں۔ https://Twitter.com/imransiddique89/status/1927671828018802759 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 4 سالوں میں بیسٹ کرکٹرز ہوتے ہوئے پاکستان کو متعدد میچز جتوائے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل میں ان کا کافی اہم کردار رہے گا۔ ’ہاں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں اور ابھی جو کھلاڑی ہیں۔۔۔میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ طور پر اہم حلقوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کی امیدیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی بجائے عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حال ہی میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کیلئے ’’موزوں حلقوں‘‘ سے مثبت اشارہ ملا ہے، ان اشاروں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بالواسطہ منظوری سے تعبیر...
— فائل فوٹو کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن ہو رہے ہیں، جس سے پانی کی فراہمی میں دشواری ہے۔ترجمان کے مطابق 27 مئی کو کے تھری اور فورتھ فیز کی بجلی بند رہی، جس سے شہر کو 45 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی جبکہ 28 مئی کو رات 2:45 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور بحالی صبح 7:50 پر ہوئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 28 مئی کو کے تھری کی بجلی مکمل بند رہی اور 28 مئی کو بھی شہر کو 45 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن میں شہر میں 90 ملین گیلن پانی...
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے سامنے ڈکیتوں نے کھلے عام لوٹ مار کی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے لیکن ٹریفک پولیس اس موقع پر تماشائی بنی رہی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بھی اسلحہ ہوتا ہے اگر انہیں روکا نہیں تو ان کا پیچھا کر سکتے تھے لیکن ڈکیت اصلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے اور...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے راولاکوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے اعلیٰ مثال قائم کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے...
عامر باجوئی 21 مئی 2025 کو خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملے میں 8 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوئے، مگر واقعے کے بعد بھی بچوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔ شہید بچوں کے ساتھی آج بھی اسکول آ رہے ہیں اور دشمن کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ تعلیم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 2 بہنیں، سحر اور عیشا، جن کا یہ اسکول میں آخری دن تھا، شہید ہو گئیں۔ اس واقعے کے بعد اسکول کے بچوں کے حوصلے مزید بلند کر ہوگئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے پوری قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دی اور اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو قائد نواز شریف اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ جب ہم اجتماعی طور پر فیصلہ کرتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے مئی 1998ء میں پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے للکارا، مگر قائد نواز شریف نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف قومی وقار کا دفاع...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ دیکھیں چونکہ یہاں پہ اس ملک میں نہ ہم نے کبھی کسی محسن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ اس کی عزت کی جائے اور یہ ناشکری قوم ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ایٹمی ٹیسٹ پر اگر آپ آئیں گے تو نواز شریف کا نام آئے گا لیکن ذوالفقار علی بھٹو مرحوم ، اس میں جنرل ضیا الحق، اس میں غلام اسحاق خان، اس میں بے نظیر بھٹو مرحومہ ، اس میں عمران خان ہوں، مطلب آج تک کی کنٹینیوٹی کی میں بات کر رہا ہوں اور شہباز شریف، لیکن بیچ میں آپ نے چونکہ سوال دھماکوں...
نامزد ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر خان بلوچ، چوہدری کامران علی، محمد علی رضوی، مشتاق حسین، وقار نقوی، قائم علی، الطاف حسین جعفری، مجاہد حسین صدیقی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے گیارہ رکنی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا، نامزد ضلعی کابینہ کا اجلاس امام بارگاہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا، نامزد ضلعی کابینہ سے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے حلف لیا، ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر...
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے امریکی تھنکس ٹینکس کے سامنے بھارت کے گھناؤنے چہرے کو ایک بار پھر سے بے نقاب کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے اہم گفتگو کی۔ انہوں نے پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات، حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کے کردار، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے فکری رہنماؤں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں "اکھنڈ بھارت" کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم...

تولی پیر کراس میں وین کو حادثہ؛ وزیراعظم آزادکشمیر کا پولیس اہلکاروں کے جانبحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار
سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے لسڈنہ تولی پیر کراس میں ٹریفک حادثے میں 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈی آئی جی پونچھ کو حادثہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ۔ چوہدری انوارالحق نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا، اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت بھی کردی۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے ۔ یاد رہے کہ...
ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پدرام مدنی نامی ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پدرام مدنی کو مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی گئی اور قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا جس پر اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن وہاں بھی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا تھا۔ ایران کی عدالت کی ویب سائٹ المیزان کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد آج اس پر عمل درآمد کردیا گیا۔ پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران کے اہم مقامات کے...

پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کیلیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمٰن
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ، آزاد کشمیر میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی یاد رہے کہ پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر باغ لسڈنہ میں پولیس وین گہری کھائی...
ایران کا امریکی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران نے امریکی معائنہ کاروںکو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ دیدیا۔عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے بدھ کو کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی معاہدے طے پاتا ہے تو وہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے امریکی انسپکٹرز کو اپنی تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں سے کہا، ان ممالک کے معائنہ کار...
جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم ، بدترین اسرائیل نوازی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟...
وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے کیے گئے متعدد فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، وزارت توانائی کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جو حالیہ فیصلے کیے گئے ہیں، اس سے مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، وزارت توانائی اختیار رکھتی ہے کہ وہ نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لے سکے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ...

بھارت سے واپس آئےعبداللہ کی کامیاب سرجری، منسا کا پہلے مرحلے کا علاج مکمل، والد فیلڈ مارشل کے مشکور
راولپنڈی: پہلگام واقعے کے بعد بھارت سے بغیر علاج کے زبردستی پاکستان بھیجے جانے والے 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا کی پہلی کامیاب سرجری ہوگئی، والد نے کہا کہ انڈیا سے مایوس ہوکر واپس آیا تھا مگر فیلڈ مارشل کی وجہ سے بچوں کو نئی زندگی مل گئی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد نے اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری کے بعد عبداللہ اور منسا کی زندگی میں نئی امید کی کرن جاگی ہے۔ دونوں بہن بھائیوں کا علاج بھارت میں جاری تھا، تاہم پاک...
جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟۔اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر اے ایف آئی سی میں دو معصوم بہن بھائی عبداللہ اور منسا کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے جس پر والد شاہد احمد نے فوجی قیادت اور ہسپتال کے ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے والد شاہد احمد کا کہناتھا کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، دونوں بچوں کی سرجری 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی، اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے محنت کر کے اس سرجری کو کامیابی سے سر انجام دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بچوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی اور دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم بدترین اسرائیل نوازی ہے۔رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران بھارت سے واپس بھیجے گئے عبداللہ اور منسا کی اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر ان کے والد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا احسن اقدام: بھارت سے واپس بھیجے گئے معصوم بچوں کا پاکستان میں مفت علاج اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، دونوں بچوں کی...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں یوم تکبیر کے موقع پر قلات میں ریلی کا انعقاد، افواج پاکستان کو خراج تحسین یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان...
—فائل فوٹو 28 مئی کو یومِ تکبیر کی مناسبت سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے دفاعی خود مختاری کا عملی مظاہرہ کیا۔
وفاقی بجٹ سے تنخواہ دار طبقے اور پینشنرز کے لیے اہم خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے اور تنخواہوں و پینشن میں اضافے پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔ یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار پر بوجھ ڈالنے کے بجائے کم ٹیکس دینے والوں سے وصولی کے لیے پُرعزم ہیں، وزیر خزانہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے کے لیے بڑے پینشنرز پر ٹیکس لگایا جائے۔ ایسی صورت حال میں حکومت کے لیے شدید مشکل پیدا ہوگئی ہے کہ پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی صورت میں شدید ردعمل سامنے آئےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ مالی سال کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے،مودی کے بیانات افسوسناک مگر حیران کن نہیں ہیں. دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیے کو اپنایا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے پانی جیسے مشترکہ اور معاہدے کے پابند وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات نہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے.(جاری ہے) دفتر خارجہ نے...
— فائل فوٹو سندھ حکومت نےطالبات کےلیے وظائف کے معیار کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات وظیفے کےلیے اہل ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال کے 6 ماہ میں 60 فیصد سے زیادہ حاضری رکھنے والی طالبات ہی اہل ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق وظیفے کی رقم اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024ء کے لیے دی جائے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ آئندہ چند دنوں میں واضح ہو سکتی ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان کی ثالثی میں ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چھٹے دور کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ آئندہ چند دنوں میں واضح ہو سکتی ہے۔ صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس دورے اور عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ملاقات میں مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ البتہ یہ ایک فطری سی بات ہے کہ اس دوران باہمی مشاورت...