کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصا پاکستان میں حملے کرنے کو ناجائز قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق افغان طالبان کے کمانڈرسعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آو¿ٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کو انتباہ کیا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکربیرون ملک جہادکرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افرادکو مجاہد کہنا غلط ہے۔
کمانڈرسعیداللہ سعید نے کہا کہ جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیرکااختیار ہے ،کسی گروہ یا فرد کا نہیں،اگرریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کاحکم دے چکی ہے تواسکے باوجود جانا دینی نافرمانی ہے، اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیادپرکیاگیاجہادشریعت کے مطابق فسادتصورکیاجائے گا،جہاد کے نام پرحملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔

پاکستانی سینما اور فنون میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پاکستانی فلمی فنکاروں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

لاہور: جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور:

کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ 

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو اسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے۔

فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ابتک ملزمان لاکھوں روپے موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں۔

ملزمان راجا اور بلال چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان جنگ بندی پر اتفاق؟
  • لاہور، گھروں میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار
  • لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  • لاہور: جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  • افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ذبیح اللہ مجاہد
  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • پاک افغان مذاکرات: افغان ہٹ دھرمی نئے تصادم کا باعث بن سکتی ہے
  • مذاکرات: افغان ہٹ دھرمی نئے تصادم کا باعث بن سکتی ہے،پاکستان
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • افغانستان ثالثی کے بہتر نتائج کی امید، مودی جوتے کھا کر چپ: خواجہ آصف