کے پی میں بارش اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں بارش اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کے پی میں بارش و آندھی کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 3 مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔
بارش اور آندھی سے 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، یہ حادثات صوابی، پشاور، شانگلہ، سوات اور ہری پور میں ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری امداد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام
ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہنے والے 15 سیاحوں کی تلاش جاری ہے، ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے لودھراں کے رہائشی فہد اسلام کے بیٹے نے بتایا کہ چچی ڈاکٹر مشال اور تین سال کے کزن عبدالہادی کو بچانے کیلئے اس کے والد نے پانی میں چھلانگ لگائی۔
لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔
اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔