پشاور میں تیز ترین آندھی، طوفانی بارش نے تباہی مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پشاور:
طوفانی بارش اور آندھی نے شہر میں تباہی پھیر دی جہاں درخت گرنے، سائن بورڈ گرنے اور چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے تاہم امدادی کارکنوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت نکال لیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت تباہ ہوگئی اور سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی گاڑیاں بھی ملیا میٹ ہوگئیں۔
پشاور میں سواریوں کو لانے والی مسافر ٹیکسی کاریں سڑک پر کھڑی تھیں کہ طوفانی بارش سے پہلے آندھی سے سائن بورڈ گاڑیوں پر آگرا، انڈسٹریل اسٹیٹ میں شدید بارش اور طوفان سے بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور مین ٹراسمیشن لائنیں بھی متاثر ہوگئیں اور اس کے نتیجے میں حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
پشاوررنگ روڈ پر حیات آباد کے قریب نالوں میں پانی بھرنے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی، ڈبگری میں لیڈی گرفتھ اسکول کے پاس سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی رہی جس سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹر ہاسٹل گیٹ کے سامنے بھی پانی کھڑا ہونے سے پل پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
ادھر متنی میں ڈھابے ہوٹل کی چھت گر نے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیوں کے بعد نکالا، شہر میں چارسدہ روڈ، نمک منڈی، کوہاٹ روڈ پر بھی درخت گر گئے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حیات آباد
پڑھیں:
پنجاب: گزشتہ روز آندھی، بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 14 ہلاکتیں ہوئیں
لاہور میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جہلم میں 2 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے—فوٹو بشکریہ اے ایف پیگزشتہ روز آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے متعلق پیش آئے حادثات کے حوالے سے پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور میں چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جہلم میں 2 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے۔
مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں طوفان کے سبب پرواز کو 5 مرتبہ خوفناک جھٹکے لگے، پرواز ایف ایل 842 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جھٹکے لگے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخو پورہ، گوجرانوالہ اور میانوالی میں بھی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی۔