اسلام کبھی ختم نہیں ہوگا، علمائے کرام اور دینی رہنما دین کا جھنڈا لے کر کھڑے ہیں اسے کبھی نہیں گرنے دیں گے، جاوید ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
جے یو آئی (س) کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعت متحد ہو جائیں، حکومت بھی تمام کو ساتھ لے کر چلے اور قومی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیراہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد میں منعقدہ فتح مبین پاکستان سیمینار سے خطاب میں مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ اکابر کی سرپرستی میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، قران و سنت کی بالادستی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک میں غیر شرعی قانون سازی خصوصا کم عمری شادی کا بل کسی صورت قبول نہیں، مولانا عبدالحق ثانی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کر کے پاکستان کا وقار بلند بلند کیا، ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقدر اسلامی نظام ہے، اس کے نفاذ کے لیے تمام جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔
سیمینار کی صدارت قاری سعید احمد رحیمی نے کی جبکہ جاوید ہاشمی، سید کفیل شاہ بخاری، مفتی عامر محمود، ایوب مغل، حاجی عبد الواحد، حاجی رشید احمد نقشبندی مہمان خصوصی تھے، حافظ عبدالشکور ربانی، حافظ طارق محمود ضیا نے کلام پیش کیا، سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفریہ طاقتیں خصوصا بھارت نے حال ہی میں مدارس و مساجد پر حملہ کر کے سمجھا کہ اسلام اور مدارس ختم ہو جائیں گے مگر یہ ان کی بھول ہے، اسلام کبھی ختم نہیں ہوگا، علمائے کرام اور دینی رہنما دین کا جھنڈا لے کر کھڑے ہیں اسے کبھی نہیں گرنے دیں گے، جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعت متحد ہو جائیں، حکومت بھی تمام کو ساتھ لے کر چلے اور قومی متفقہ لائحہ عمل اختیار کر ے۔
جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید یوسف شاہ نے کہا جمیعت علمائے اسلام( س) ملک میں قران و سنت کے نفاذ کے لیے تمام دینی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے گی، ملکی استحکام اور دوبارہ جارحیت پر دشمن کو پھر منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل کے ساتھ کھڑے ہیں، قائد حرار مولانا سید کفیل شاہ بخاری اور جے یو آئی کے رہنما مفتی عامر محمود نے مولانا سمیع الحق شہید، مولانا حامد الحق حقانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکابر شہدا کا مشن جاری رہے گا، سید کفیل شاہ بخاری نے کہا کہ حضرت مولانا عبدالحق رحم اللہ علیہ ان علما میں شامل تھے جنہوں نے ملک و متفقہ آئین دیا، خانوادہ حقانی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جنگ افواج پاکستان نے صرف بھارت سے ہی نہیں امریکہ اسرائیل سے بھی لڑی ہے اور انہیں شکست دی ہے، فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افواج پاکستان جاوید ہاشمی کے لیے تمام کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کی تحریک سے وابستہ مسلم لیگ ن عقل سے کام لے گی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی مساجد کے ائمہ کو 10 ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر کہا کہ محترمہ جان لو کہ یہ تجربہ خیبر پختونخوا میں ہوا تھا اور 6 سات سال پہلے اس وقت بھی 10 ہزار روپے تھے۔
انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی مولوی کے لیے وہی 10 ہزار روپے ہیں۔
’کچھ شرم آنی چاہیے، یہ 10 ہزار روپیہ اس اسٹیج سے میں پورے مکاتب فکر اور تمام مدارس کی طرف سے آپ کے منہ پر مارتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام مدارس اس کے اساتذہ، مہتم، طالبعلم سمیت تمام مساجد ان کے خطیب اور امام سب کی پہچان غیرت اور خودداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس اور علما کرام کسی حکومتی امداد یا سرپرستی کی محتاج نہیں۔
’ہم نے ہمیشہ اپنا دینی و تعلیمی نظام بغیر سرکاری پیسے اور مداخلت کے چلایا ہے، اور آئندہ بھی اسی طرح چلائیں گے۔‘
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دینی مدارس کے معاملات میں کسی قسم کی سیاسی یا سرکاری مداخلت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب تحریک ختم نبوت چناب نگر خیبرپختونخوا مولانا فضل الرحمان وزیر اعلی