قومی ٹیم کا ٹیسٹ فارمیٹ میں ہیڈکوچ کون ہو؟ وسیم اکرم نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے نئے نام کی حمایت کردی۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کے 10ویں ایڈیشن اور قومی ٹیم کے مستقبل کے کوچنگ سیٹ اپ پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ایک اچھا آپشن ہیں، وہ بطور کوچ نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم بھی لاہور قلندرز کی ناقص فیلڈنگ پر بھڑک اُٹھے
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کی رخصتی کے بعد عاقب جاوید کو ریڈ بال کوچ مقرر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
دوسری جانب پی سی بی نے حال ہی میں سابق فاسٹ بولر کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس نامزد کردیا تھا جبکہ مائیک ہیسن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈکوچ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کی پہلی اسائنمنٹ بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 ہوم سیریز ہے، جو 28 مئی سے یکم جون تک شروع ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم قومی ٹیم ٹیم کے
پڑھیں:
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب، سابق جنرل کے ہوشربا انکشاف
افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔ طالبان اُن گروہوں کو فنڈنگ کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔ سابق افغان جنرل کایہ اعتراف وزیر دفاع خواجہ آصف بیان کی تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ افغان جنرل کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے کہ خطے میں دہشتگردی افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔