پاکستان کا پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘ لائسنس جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیشرفت، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘ لائسنس جاری۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل: عالمی تجربات اور مقامی امکانات
اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی‘ کی جانب سے ’ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ‘ کو لائسنس کا اجراء کر دیا گیا۔
اس منصوبے میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک کا کلیدی کردار ہے۔
یہ منصوبہ بلاک چین، اے آئی، بگ ڈیٹا میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع فراہم کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت سالانہ 15 سے 20 لاکھ ڈالر تک زرمبادلہ کا حصول متوقع ہے۔
ڈیٹا سینٹر ابتدائی طور پر 7 میگا واٹ بجلی سے کام کرے گا۔ یہ زائد بجلی کی استعداد کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا انقلابی اقدام ہے۔
’بلاک چین‘ ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل دنیا کی شفافیت اور سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ منصوبہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاک چین بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ ڈیجیٹل اکانومی ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاک چین ڈیجیٹل اکانومی بلاک چین
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور ڈچ سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں نئی شراکت داریوں کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 50 ڈچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے معاونت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے معیشت کے مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔