پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اداکارہ نادیہ افگن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ نادیہ افگن نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیروز خان کے کام کرنے کے انداز پر تنقید کی تھی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ مداحوں نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا، ’’ہم تمہیں مار ڈالیں گے‘‘ یا ’’تمہاری جان لے لیں گے‘‘۔ نادیہ افگن نے کہا، ’’مجھے یہ سن کر افسوس ہوا، لیکن میں جانتی ہوں کہ مجھے اداکاری آتی ہے۔‘‘

اداکارہ کے مطابق دھمکیاں زیادہ تر نئے اور نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آئیں، جنہوں نے ان کو خوف زدہ کر دیا۔ شو میں موجود سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’خوشی ہے کہ اب تنقید کا رخ ہماری بجائے تمہاری طرف ہو گیا ہے۔‘‘ 

نادیہ افگن نے مزید کہا کہ کچھ فنکار اور لکھاری ان کی باتوں کو سراہ رہے ہیں، لیکن کچھ مداح واقعی خطرناک حد تک آگے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیروز خان

پڑھیں:

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق شوبز چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اداکار کی زندگی مشکل ہوتی ہے، ہمیں ایک ڈرامے کا چیک 3 مہینے بعد ملتا ہے، اپنی ہی کمائی کیلئے ہمیں لوگوں سے بھیک مانگنی پڑتی ہے کہ چیک کا کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب چیک ملتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے کام کرنا روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں لوگوں کے پاس جاتی ہوں اور بولتی ہوں کہ مجھے اپنی فیملی اور گھر کو سپورٹ کرنا ہے تو مجھے کہتے ہیں ہم آپ کیلئے اتنا کر تو رہے ہیں جتنا گزارا ہوجائے۔

علیزے شاہ نے کہا کہ وہ بتاتے ہیں ہم اتنی بڑی پروڈکشن میں ڈرامہ دے کر احسان کررہے ہیں، تو بھائی اپنا احسان اپنے پاس رکھیں، مجھے کام نہیں کرنا، جہاں کام میں عزت ہی نہیں ہے آپ وہاں کیا کام کروگے؟

اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے اپنا معاوضہ مانگا تو سوشل میڈیا پر مختلف پیجز کو پیسے دے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مجھ پر میمز بنائی گئیں،میٹنگز میں مجھے بےعزت کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کام دے کر میری ذات پر احسان نہیں کرو، مجھے صرف عزت چاہیے اور وقت پر معاوضہ چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ وہ بھی نہیں کرسکتے تو میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں آپ سے بڑا بھکاری کوئی نہیں ہے، آپ لوگ اداکاروں کا پیسہ کھا کر اتنے بڑے محل بنا رہے ہیں وہ کبھی تو ٹوٹیں گے، سب آپ لوگوں کو ہی مبارک ہو، میں کام صرف تب کروں گی جہاں میری عزت ہوگی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سینٹ نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اورآئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا
  • حماد اظہر کا سرینڈر کرنے کا فیصلہ، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کا امکان
  • کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروانے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • دوسروں کے اے سی اتارنے والا سہولیات نہ ملنے کا پروپیگنڈا کررہا :عظمیٰ بخاری
  • کیا کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروایا ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا
  • کاسمیٹک سرجری کا الزام، اداکارہ کومل میر نے خاموشی توڑ دی
  • حمیرا اصغر کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
  • اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
  • سلمان خان نے بالکونی میں بلٹ پروف شیشہ کیوں لگایا؟
  • بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی