ماسکو؛ یوکرین پر بمباری کرنے والا روسی فوجی پُراسرا دھماکے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
روس میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں زاور گرسیف موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکا روس کے جنوبی علاقے اسٹاوروپول میں علی الصبح ہوا۔ جب روسی فوجی ایک نامعلوم شخص سے ملتے ہیں اور دھماکا ہوجاتا ہے۔
زور دار دھماکے میں روس کے نائب گورنر اور یوکرین جنگ کے معروف فوجی 29 سالہ زاور الیگزانڈرووچ گرسیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
گرسیف نے یوکرین کے علاقے ماریوپول پر ہونے والی بمباری کی قیادت کی تھی جو اس جنگ کی سب سے ہولناک ملٹری کارروائی تھی۔
???? Russian Major Who Directed Airstrikes on Mariupol Killed in Explosion
In Stavropol, Zaur Gurchiyev — the man responsible for “developing missile targeting schemes” during the bombing of Mariupol — was killed in a grenade explosion.
According to reports, the blast occurred… pic.twitter.com/C7TUJGRWX4 — NEXTA (@nexta_tv) May 29, 2025
علاوہ ازیں 29 سالہ زاور الیگزانڈرووچ گرسیف میزائل ٹارگٹنگ ٹیکنالوجی میں جدت لائے تھے۔ جس نے یوکرین میں کئی محاذوں پر فتح دلوائی۔
انھی خدمات کی بنا پر گرسیف کو روسی صدر کے متعارف کردہ "ٹائم آف ہیروز" پروگرام میں شامل کیا گیا تھا اور پھر پوٹن نے خود گرسیف کو نائب گورنر مقرر کیا تھا۔
روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دھماکے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کی بشمول یوکرین کے ملوث ہونے کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین نے اس سے قبل روس میں ایک اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھماکے میں
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔