سب انسپکٹر و اے ایس آئی کی آسامیوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
قیصرکھوکھر:محکمہ پولیس کے مختلف ریجنز میں سب انسپکٹر و اے ایس آئی کی آسامیوں کے نتائج کا اعلان, شیخوپورہ ریجن میں سب انسپکٹر کی 41 آسامیوں پر 45 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔
کامیاب امیدواروں میں عرفان، غلام عباس، مبشر عالم، خرم شہزاد، زاہد صفدر ، وقار اصغر، محمد عامر، بلال حسین، سعید احمد، محمد نعیم شامل ہیں۔
لاہور ریجن میں سب انسپکٹر کی 54 آسامیوں پر 76 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں مبشر عثمان، مدثر علی، محمد عمران، محمد احمد، رضوان علی، قاسم علی، محمد عثمان، منزر علی، رانا وقاص، آصف حسین شامل ہیں۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
لاہور ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 299 آسامیوں پر 484 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں صباء اشفاق، نز ریا ض، نوشین اقصیٰ، عروج فاطمہ، گوشی ارشد ، سمل طارق، رابعہ سعید، رباب مظہر، صائمہ ریاض، اقرا کبیر شامل ہیں۔
فیصل آباد ریجن میں اے ایس آئی کی 75 آسامیوں پر 333 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، ان میں وقاص احمد، تنویر عباس، عامر شہزاد، شاہد علی، محمد اشرف ، مبشر خان، عامر شہزاد، نجمہ یاسمین، ثناء کلثوم، تخمینہ اقبال شامل ہیں۔
کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹرز جلد کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری ہونگے۔
ایس ای سی پی کے مطابق امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا، امیدوار انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد ودیگر دستاویزات ہمراہ لائیں۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تحریری امتحان میں کامیاب کامیاب امیدواروں کامیاب ہوئے ا سامیوں پر سب انسپکٹر شامل ہیں
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ میں کراچی کے طلبہ بازی لے گئے، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔آئی بی اے سکھر کے ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔ نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوگئے۔ ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے، انھوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے، کراچی کورنگی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اورضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہے۔124امیدوار ٹاپ ٹین میں شامل رہے جن میں سے 41امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے عارضی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے اور یکم نومبر 2025کو شام 5:00بجے تک امیدوار وں کو شکایت کے اندراج کا وقت دیا گیا ہے کہ اگر کوئی شکایت ہے تو اس کا اندراج ای میل کے ذریعے کردیں، اتوار کو شام 5 بجے حتمی نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔