وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے دوشنبے سے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کو دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے الوداع کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے تاجک صدر امام علی رحمان سے اہم دوطرفہ ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت، توانائی، ماحولیاتی تحفظ، اور علاقائی سلامتی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی حمایت پر تاجکستان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا‘، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی گلیشیئر کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے دوشنبے میں منعقدہ گلیشئرز کے تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس (IGCP 2025) میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے دنیا بھر سے آئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور ملک میں 13 ہزار سے زائد گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور اجتماعی اقدامات کرے۔ پاکستان کا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ 0.

5 فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود وہ موسمیاتی تبدیلی کے سنگین نتائج بھگت رہا ہے۔

انہوں نے گلیشئرز کے تحفظ کو پاکستان کی قومی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر اقوام کی مدد کے لیے اپنے وعدے پورے کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تاجکستان دوشنبے وزیراعظم محمد شہباز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تاجکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر ایک باوقاراورسینیئرسیاسی شخصیت تھے، جن کا ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام رہا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں محمد اظہر کے والد کا ان کے والد، میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق تھا، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔

نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اظہار افسوس شہباز شریف میاں اظہر نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • حماد اظہر روپوشی ختم کرکے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ گئ
  • چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ