وزیراعظم شہباز شریف تین ملکوں کے دورے کے بعد دوشنبے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
DUSHANBE:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے کامیاب دورے کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے ہیں جہاں وہ گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز جب تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے تو تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ، تاجک نائب وزیر خارجہ شریف زادہ فرخ حمدین، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور اور دیگر اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس کے بعد تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے جولائی 2024 میں طے پانے والے اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کو یاد کیا اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے CASA-1000 منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا، دہشت گردی، سرحد پار جرائم اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
دوشنبہے میں بین الاقوامی کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف گلیشیئرز کے تحفظ پر ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، ملاقات میں وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ خطے میں امن، تعاون اور ترقی کے نئے امکانات بھی پیدا کرے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم شبہاز شریف نے آذربائیجان میں صدر الہام علییوف سے ملاقات کی اور سہ فریقی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
آذربائیجان سے روانگی پر وزیراعظم کو الوداع کہنے کے لیے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے کانفرنس میں
پڑھیں:
وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی مذاکرات اورعالمی سطح پرتعاون پرگفتگوکی۔ وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر سٹارمرکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوربرطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قراردیا۔
مزید پڑھیں: لندن آنا ضروری ہے میرٹ پر کیس دیکھا جائے، اداکارہ میرا کی برطانوی ہائی کمشنر سے درخواست
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان حالیہ تعاون کی مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو اہم قراردیا۔ جنوبی ایشیا اورمشرق وسطیٰ کی موجودہ علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کوسراہتے ہوئے باہمی مذاکرات کی آمادگی کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ
برطانوی ہائی کمشنرنے وزیراعظم کے وژن اورحکومت کی معاشی کارکردگی کوسراہا اورپاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششوں کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات بڑھانے پروسیع مشاورت کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی ہائی کمشنر برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ جین میریٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف