گمبہ سکردو، امام بارگاہ کی تعمیراتی لکڑی گرنے سے 12 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال سکردو ریفر کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کا بینظیر ہسپتال گمبہ سکردو میں علاج جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو کے نواحی علاقے کرالدو میں امام بارگاہ کے تعمیراتی کام کے دوران عمارتی لکڑی گرنے کے باعث 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گمبہ سکردو کرالدو امامیہ امام بارگاہ میں تعمراتی کام کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال سکردو ریفر کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کا بینظیر ہسپتال گمبہ سکردو میں علاج جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔