Islam Times:
2025-11-05@03:15:36 GMT

سندور فوجی آپریشن پر سیاست کرنا شرمناک ہے، سنجے راؤت

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

سندور فوجی آپریشن پر سیاست کرنا شرمناک ہے، سنجے راؤت

شیو سینا کے سینیئر لیڈر کا کہنا تھا کہ جلد ہی راہل گاندھی کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتیں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی مانگ کرینگی تاکہ اس معاملے پر سنجیدہ بحث کی جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے سینیئر لیڈر سنجے راؤت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پر "آپریشن سندور" کے نام پر سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے فوجی جوانوں نے انجام دیا تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اسے ایک سیاسی ایجنڈا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہیں "سندور یاترا" نکالی جا رہی ہے، تو کہیں "آپریشن بنگال" کی باتیں ہو رہی ہیں۔ سنجے راؤت کے مطابق اگر انتخابی یاترا نکالنی ہے تو ضرور نکالیں لیکن فوجی کارروائی کو عوامی جذبات سے جوڑ کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ سنجے راؤت نے سندور کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا "سندور بہت مقدس ہوتا ہے، جسے شوہر اپنی بیوی کی مانگ میں بھرتا ہے، آپ لوگ اسے ایک انتخابی ہتھیار بنا رہے ہیں، آپ کے کارکن خواتین کے بیچ سندور بانٹ رہے ہیں، یہ سندور کی توہین ہے"۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، ایسے اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، بلکہ عوام میں غلط پیغام جائے گا۔ سنجے راؤت کا کہنا تھا کہ جلد ہی راہل گاندھی کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتیں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی مانگ کریں گی تاکہ اس معاملے پر سنجیدہ بحث کی جاسکے۔ ایک صحافی کے سوال پر طنزیہ انداز میں انہوں نے کہا کہ پہلگام کے چھ دہشتگرد شاید اس لئے نہیں پکڑے جا رہے کہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سنجے راو ت انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی:ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امن فوج غزہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، پاک فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں، عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہے، پاکستان پالیسی بنانے میں خودمختار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں   1667 دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم سیاسی جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروپس ملک میں جرائم اور اسمگلنگ روکنے میں رکاوٹ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط معنی نہیں رکھتی، دہشت گردی کا خاتمہ اہم ہے۔ دہشت گردوں سے کبھی بات نہیں ہوگی۔ افغان طالبان کو پاکستان کا رسپانس فوری اور موثر تھا۔ پاکستان کے رسپانس کے وہی نتائج نکلے جو ہم چاہتے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں منشیات اسمگلرز کی افغان سیاست میں مداخلت ہے اور وہاں سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان اسمگل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی 100 ارب ڈالر ’بلیو اکانومی‘ کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پاکستان کے خیرخواہ مفاہمت کی سیاست اپنائیں، محمود مولوی
  • حماس جنگ بندی پر قائم رہنے کے لئے پرعزم ہے: ترک صدر
  • بھارت پاکستان سے ہونے والی شرمناک شکست کو آج تک ہضم نہیں کر پایا، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی:ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس