وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران متعلقہ اسٹیشن پر موجود رہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ منڈیوں میں جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہدایت نامے میں کہا کہ عید خریداری کے لیے خواتین کے رش والے بازاروں میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کچھ منافق لوگ موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی تاریخ کا اعلان خیبرپختونخوا جلسہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز