میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے درخواست کی الائشیں نالوں میں نہ پھینکیں، سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ الائش اٹھانے پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا کروں گا تھوڑی سی بارش بھیج دیں، گرمی میں کمی آئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ شہر میں کام کر رہی ہے، کراچی کے ہر ضلع اور ٹاؤن میں کے ایم سی عملہ کام کرتے نظر آ رہا ہے، عید کیلئے صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ للہ سے دعا کروں گا کہ تھوڑی سی بارش بھیج دیں ،گرمی میں کمی آئے۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پلان کے تحت گلی محلوں سے الائشیں اٹھائی جائیں گی، الائشوں کو ٹھکانے لگانے سے پہلے ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچایا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹاؤنز کے ساتھ ملکر سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ عید الاضحیٰ آپریشن مکمل کریں گے، جیسے ہی الائشیں اٹھائی جائیں وہاں چونا ڈالا جائے۔ میئر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی الائشیں نالوں میں نہ پھینکیں، سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ الائش اٹھانے پہنچے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میئر کراچی

پڑھیں:

میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 1.6 ارب روپے کی لاگت سے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، ٹاؤن ممبر و پارلیمانی لیڈر ابراہیم حیدری ٹاؤن سردار اختر عارفانی، چیئرمین یوسی۔3 کیٹل کالونی جاوید اقبال کاکو، رسول خان سواتی اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلائی اوور خالد بن ولید روڈ پر ریلوے لائن کے اوپر تعمیر کیا جائے گا جو 5 -N کو مہران ہائی وے سے جوڑے گا، یہ اہم ترقیاتی منصوبہ 100 دن میں مکمل کیا جائے گا جس سے لاکھوں شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی، برساتی پانی کی نکاسی کے لیے ایک میٹر چوڑی لائن بھی بچھائی جائے گی تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، شہر میں جدید انفرا اسٹرکچر کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس منصوبے پر کام کا آغاز کراچی کو جدید شہر بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ شہریوں کو ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد حاصل ہوں گے اور ٹریفک کی روانی اور سفر میں آسانی کے لیے اس قسم کے اقدامات جاری رکھیں گے۔ بھینس کالونی سے مہران ہائی وے کے درمیان فلائی اوور کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو شہریوں کے لیے سفر کو مزید آسان بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، صارفین شدید پریشان
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود