ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی گرومنگ ہوگی اور اس عمل سے قومی ٹیم کو باصلاحیت بیک اپ دستیاب آئے گا۔
چیئرمین محسن نقوی، پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں مستقبل کی کرکٹ سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں شاہینز ٹیم کی تیاریوں، آئندہ ہوم سیریز اور غیر ملکی دوروں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس
اجلاس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کاُ جائزہ اور سنٹرل کنٹریکٹ پر کامُ شروع کرنے کی ہدایت
پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف… pic.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 2, 2025
اجلاس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ایک مؤثر اور مربوط ڈھانچہ ہی بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی سامنے لا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سینٹرل کانٹریکٹ کن کھلاڑیوں کو ملے گا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے وضاحت کردی
ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کو کم از کم ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت لازمی ہوگی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہو اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے۔ انہوں نے شاہینز ٹیم کی تیاریوں کا ازسر نو جائزہ لینے اور سنٹرل کنٹریکٹس کے معاملات پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز عاقب جاوید اور کپتان آغا سلمان شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ چیئرمین محسن نقوی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سری لنکا کپتان آغا سلمان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ چیئرمین محسن نقوی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سری لنکا کپتان آغا سلمان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چیئرمین محسن نقوی ٹیم کی
پڑھیں:
میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔
شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی قوانین، خصوصاً ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔
پی سی بی نے اپنے مؤقف میں مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ میچ ریفری کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے تاکہ کھیل کی شفافیت اور غیر جانبداری پر کوئی سوالیہ نشان نہ اٹھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں