گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
میلبرن:
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
36 سالہ میکسویل اب صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے اور امکان ہے کہ وہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک دستیاب رہیں گے۔
یہ اعلان انہوں نے ایک طویل انٹرویو کے دوران "فائنل ورڈ پوڈکاسٹ" میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 50 اوور کی کرکٹ میں جسمانی تھکن اور 2022 میں ہونے والی سنگین ٹانگ کی چوٹ ان کے فیصلے کی بڑی وجوہات تھیں۔
میکسویل نے کہا کہ میں محسوس کر رہا تھا کہ میری جسمانی حالت ٹیم کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ میں نے سلیکٹرز سے کہا کہ 2027 کا ورلڈ کپ میری نظر میں نہیں ہے، بہتر ہے کہ اس پوزیشن کے لیے نئے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی جگہ پر اس وقت تک نہیں بیٹھنا چاہتے تھے جب تک وہ سمجھتے کہ وہ کھیلنے کے قابل ہیں۔ صرف چند سیریز کے لیے اپنی جگہ پر قابض رہ کر خود غرضی نہیں دکھانا چاہتا تھا۔
میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3,990 رنز 33.
ان کی سب سے یادگار اننگز 2023 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف رہی، جب انہوں نے محض ایک ٹانگ پر کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو 91-7 سے نکال کر فتح دلائی۔ یہ نہ صرف آسٹریلیا کی پہلی ون ڈے ڈبل سنچری تھی بلکہ کسی بھی تعاقب میں بنی پہلی ڈبل سنچری بھی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان
شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا کہ چترال میں دانش سکول کا اگلے سال باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں کے مطالبے پر انہوں نے چترال میں گیس پلانٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سکول ڈیجیٹل لائبریریز، سمارٹ بورڈز اور کھیل کے میدان جیسی جدید سہولتوں سے آراستہ ہو گا جو علاقے کے مستحق طلباء کو مفت رہائش اور تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چترال میں دانش سکول غریب گھرانوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کے حصول کے حوالے سے ایچی سن کالج لاہور کے برابر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے اس سکول کے قیام کی درخواست نہیں کی تھی بلکہ یہ ان کی ذاتی خواہش تھی کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دور دراز علاقوں کو ایسی تعلیمی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ انہوں نے اس منصوبے کو وفاقی حکومت کی جانب سے چترال کے عوام کیلئے تحفہ قرار دیا۔ شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا کہ چترال میں دانش سکول کا اگلے سال باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں کے مطالبے پر انہوں نے چترال میں گیس پلانٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بالائی چترال میں بجلی کے ٹیرف کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔عوامی مطالبے کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بالائی چترال میں ایک یونیورسٹی بھی قائم کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔