اوپننگ جوڑی ہمارے لیے سیریز میں پازیٹو چیز رہی، بنگلا دیش ہیڈ کوچ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سیریز ہارنا مایوس کن ہوتا ہے، اوپننگ جوڑی ہمارے لیے سیریز میں پازیٹو چیز رہی ہے۔
لاہور میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا کہ سیریز میں ہم نے کچھ نئی چیزیں کرنے کی کوشش کی، نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستفیض الرحمان سمیت ناہید رانا اور تسکین کو اسکواڈ میں سب نے مس کیا، ان کنڈیشنز میں مستفیض اہم ہو سکتے تھے۔
فل سمنز کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش نے اب سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے ہمیں بہتری دکھانا ہوگی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ریشاد کی یہ بہترین سیریز نہیں یہ بری سیریز تھی یہ ریشاد کو بھی علم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہیں اور یہ انہوں نے کئی بار ثابت کیا ہے۔
فل سمنز نے کہا کہ پی ایس ایل کے پرفارمرز آ گے آ رہے ہیں یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی چیز ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فل سمنز کا کہنا تھا کہ ہم نے بولنگ اچھی کی لیکن محمد حارث نے غیر معمولی بیٹنگ کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنگلا دیش نے کہا کہ ہیڈ کوچ فل سمنز
پڑھیں:
پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
ایشیا کپ کے بعد پاکستان نے اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔