عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں ملک کے میدانی میدانی برعکس دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آج شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 3 اور 4 جون جون کے دوران جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ آج سے 5جون تک مری، کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 جون کو اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کر کے ایف بی آر نے زیر التواء مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے کے مطابق
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔