پی سی بی کا قومی وائٹ بال کرکٹرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی وائٹ بال کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تین روزہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس پر کام ہوگا۔ کیمپ کے لئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
تین روز پر مشتمل کیمپ کل سے این سے اے میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں مدعو کیا جائے گا۔
ہائی پرفارمنس کیمپ کی نگرانی قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کرینگے۔این سی اے کے دیگر کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید بھی مائیک ہیسن کے تعاون کرینگے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائی پرفارمنس
پڑھیں:
نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
کراچی:نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر کھیل سمیت انتظامی معاملات دیکھنے والے تمام محمکوں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی عارف سعید اور خٓالد محمود جبکہ فاطمہ لاکھانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نمائندگی کریں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 سے 13 دسمبر کو نیشنل گیمز کرانے کا اعلان کررکھا ہے، اجلاس میں نیشنل گیمز کی تیاریوں اور شیڈول پر مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔