تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 اسکور کیے اور گرین شرٹس کے لیے 197 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دوسری وکٹ پر صائم ایوب اور محمد حارث 92 رنز کی شراکت قائم کی، صائم ایوب 29 گیندوں پر 45 رنز بناکر لوٹ گئے، ان کی اننگز 4 چھکوں اور 2 چوکوں سے مزین تھی۔
اس کے بعد حسن نواز نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور کریز چھوڑ گئے، جس کے بعد کپتان سلمان آغا نے 15 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد حارث نے 107 رنز کے ساتھ میچ 17 اعشاریہ 2 اوورز میں پورا کر دیا۔
پاکستان نے بنگلادیشی ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا اور میچ 7وکٹ سے جیت لیا۔
اس سے قبل بنگلادیش کے پرویز حسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جس کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 رنز بنائے، پاکستان کے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا۔
پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل تھے۔
بنگلا دیشی فائنل الیون میں تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، پرویز حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، خالد احمد اور رشاد حسین شامل تھے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔