ترکی کی اورنج لسٹ میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل داعشی پاکستان سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستان افغانستان سرحد پر مشترکہ کارروائی کے دوران داعش دہشت گرد گروپ کے سرغنہ اوزگور التون کو گرفتار کیا گیا، جو ترکی کی اورنج کیٹیگری کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) اور پاکستانی انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے پاکستان افغانستان سرحد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے داعش دہشت گرد گروپ کے سرغنہ اوزگور التون کو گرفتار کرلیا گیا، جو کہ ترکی کی اورنج کیٹیگری کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ گزشتہ ہفتے بھی متعدد آذربائیجانی شہریوں کو جو داعش کے رکن تھے، کو پاکستان افغانستان سرحد پر گرفتار کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔