نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے پاکستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
ترجمان کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے فیصلے کو دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دیا، دونوں رہنماؤں نے 19 اپریل کو دورہ کابل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, today held a telephone conversation with the Acting Foreign Minister of Afghanistan, Amir Khan Muttaqi.
FM Amir Khan Muttaqi welcomed the decision of Pakistan to up-grade its diplomatic relations… pic.twitter.com/XGuriifLx9
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 1, 2025
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد کے قیام کے لیے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبہ خطے کی رابطہ سازی کے لیے اہم ہے، ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار اسلام اباد افغانستان سفیر عبوری وزیرخارجہ کابل نائب وزیراعظم
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اسلام اباد افغانستان سفیر کابل اسحاق ڈار کو سفیر کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔